کرناٹک میں ریاضی کے امتحانات دو مرحلوں میں منعقد کرنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 31st October 2019, 11:41 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،31؍اکتوبر(ایس او نیوز) مرکزی بورڈ برائے ثانوی تعلیم (سی بی ایس ای) کے نظام سے استفادہ کر تے ہوئے، جو ریاضی کے امتحانات کو دو مرحلوں میں منعقد کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے، کرناٹک کی خانگی اسکولوں کی طرف سے بھی ریاستی حکومت سے یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ ریاستی نصاب والی اسکولوں میں اسی نظام کو نافذ کرے-خانگی اسکولوں کی انجمن نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کرناٹک ثانوی تعلیم امتحانات بورڈ (کے ایس ای ای بی) کی طرف سے بھی طلباء کو اس بات کا موقع دیا جائے کہ وہ مشکلات کی مختلف سطحوں کے دو امتحانی پرچوں کا انتخاب کر سکیں،انجمن کے ایک رکن نے کہا کہ اس کی وجہ سے بڑی حد تک بچوں پر دباؤ میں کمی واقع ہوگی-خانگی اسکولوں کی انجمن نے محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ اس نظریہ کو تعلیمی سال 2020-2021میں جاری کیا جائے- انجمن کے ارکلان کا کہنا ہے کہ ”حکومت کی طرف سے اس کی سہولت فراہم کی جانی چاہئے کہ طلباء کو اپنی سہولت کے مطابق اور آگے کی تعلیم اور روز گار سے متعلق ان کے خیالات کی بنیاد پر امتحانی پرچوں کا وہ انتخاب کر سکیں“-

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔