بھٹکل سرکاری اسپتال میں زچگی کے دو دن بعد خاتون کی موت؛ اسپتال کے باہر گھروالوں کا احتجاج ؛نعش پوسٹ مارٹم کے لئے منی پال روانہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 31st October 2019, 9:33 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:31؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز) شہر کے سرکاری اسپتال میں ایک خاتون کی زچگی کے دو دن بعد موت واقع ہوگئی اور صحت مند خاتون کی اچانک موت سے گھروالے اسپتال کے باہر جمع ہوکر انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام عائد کرنے لگے۔ واردات آج جمعرات کی صبح پیش; آیٔی۔ اس موقع پر اسپتال کے باہر جمع گھروالوں اور خاندان والوں نے مطالبہ کیا کہ صحت مند خاتون کی اچانک موت کی وجہ بتایٔی جایے۔ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے خاتون کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے منی پال اسپتال روانہ کی گئی ہے۔

 مہلوک خاتون کی شناخت شیرور کی مکین مالتی سدھاکر آچاری (35) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ مالتی اپنے سسرال بھٹکل کے منڈلی میں رہتی تھی ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مالتی زچگی کےلئے سرکاری اسپتال میں داخل ہوئی تھی۔ 29اکتوبر کو زچگی ہوئی اور مالتی نے لڑکی کو جنم دیا۔ اسپتال کے ڈاکٹروں نے بچی صحت مند ہونے کی تصدیق کی۔ مگر دو دن بعد یعنی آج جمعرات کو عورت کی اچانک موت کی خبر پھیلتے ہی رشتہ داراور عوام اسپتال کی طرف دوڑ پڑے، جس کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے اسپتال میں اور اسپتال کے صحن میں حالات ہنگامہ خیز ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھٹکل شہری پولس تھانہ ایس آئی ہنومنت کوڈگونٹی اور کرائم برانچ ایس آئی لکپا اپنے عملے کے ساتھ اسپتال پہنچ گئے اورحالات کا جائزہ لیا۔ موت کی اصل وجہ ابھی تک معلوم  نہیں ہوسکی ہے لیکن اسپتال میں نرسوں کی قلت ہونےکی وجہ سے عورت کی صحیح طرح سے دیکھ بھال نہ ہونے سے موت ہونے یا زچہ کے گھروالوں کی غفلت سے زیادہ خون رساؤ ہونے سے موت ہونے کا شبہ جتایا جارہاہے۔

اس تعلق سے مہلوک خاتون  کے بھائی اور منڈلی کے رہائشی رگھو آچاری نے ٹاون پولس تھانہ میں شکایت درج کی جس کے بعد نعش پوسٹ مارٹم کے لئے منی پال اسپتال روانہ کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں وضاحت کرتےہوئے بھٹکل سرکاری اسپتال کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت نے بتایا کہ عورت کی آپریشن کے ذریعے دو دن پہلے زچگی ہوئی تھی، صحت مند عورت کی اچانک موت کی وجہ بتانا فی الحال ممکن نہیں ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی کچھ معلوم ہوسکتا ہے۔ معاملے کو لےکر ایس آئی کوڈگونٹی نے بتایا کہ معاملے کے متعلق ہماری باتوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے، اسی لئے زائد جانچ کے لئے نعش کو منی پال روانہ کیا گیا ہے، رپورٹ کے بعد اگلی کارروائی کی جائے گی۔

رکن اسمبلی کی ملاقات :سرکاری اسپتال میں زچگی کے بعد عورت کی موت کی خبر پھیلتےہی رکن اسمبلی سنیل نائک نے اسپتال پہنچ کر خاندان والوں سے ملاقات کی اور انہیں صبر سےکام لینےکی تلقین کی ۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے ذریعے موت کی اصل وجہ کا پتہ چلایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں افسران کو ضروری ہدایات دی گیٔ ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کاگیری اور ہیگڈے کے اندرونی جھگڑے سے بی جے پی کو ہو سکتا ہے نقصان

پارلیمانی انتخابات  کے دن جیسے جیسے قریب آتے جا رہے ہیں ضلع اتر کنڑا میں کانگریس اور بی جے پی کی تشہیری مہم رفتار پکڑتی جا رہی ہے اور اسی کے ساتھ ان پارٹیوں کے اندرونی اختلافات بھی دھیرے دھیرے منظر عام پر آنے لگے ہیں ۔

بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام 30 اور 31 مارچ کو ہونے والا ووٹر آئی ڈی کیمپ منسوخ؛ تحصیلدار کی طرف سے نہیں ملی اجازت

انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تحصیلدار کی طرف سے اجازت نہ د ئے جانے  کی وجہ سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کل30 مارچ اور پرسو  31  مارچ کو  منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی کیمپ کینسل کردیا گیا ہے۔

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...