بنگلورو کی یکساں ترقی کیلئے ماسٹر پلان کی تیاری: بسواراج بومئی

Source: S.O. News Service | Published on 26th February 2022, 9:52 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،26؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) چیف منسٹر بسواراج بومئی نے کہا کہ بنگلورو کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی کے لیے ماسٹر پلان تیار کیا جائے گا۔شہر میں 250 بستروں کے ملٹی اسپیشیالٹی دواخانہ، فلائی اوور،150فٹ چوڑی سڑک اور پولیس اسٹیشن سمیت مختلف ترقیاتی پراجکٹس کے آغاز کے بعد چیف منسٹر نے یہ بات کہی۔

 بومئی نے کہا کہ بنگلورو کی منصوبہ بند ترقی کی صورت میں ہی عوام کو تمام شہری سہولتیں فراہم کی جاسکتی ہیں۔ باہمی ارتابط اور تال میل کے ساتھ ترقی فراہم کرتے ہوئے بنگلورو، شہر کے سات سابق سٹی میونسپل کونسل علاقوں اور 110مواضعات کے لیے بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔

تمام علاقوں کے لیے بنیادی ڈھانچہ اور سہولتوں کی یکساں سطح کو یقینی بنانے پورے عزم کے ساتھ ماسٹر پلان تیار کیا جارہاہے۔“ ناگاروتنا اسکیم کے تحت بنگلورو کی ترقی کے لیے 6ہزار رکروڑ روپئے فراہم کیے گئے۔

برساتی نالوں کو 1500 کروڑ کی لاگت سے ری ماڈل کیا جارہا ہے۔ صفائی شدہ پانی کی ہی نالوں میں نکاسی کو یقینی بنانے 20سے زائد سیوج ٹریٹمنٹ پلانٹس کی مناسب کارکردگی ضروری ہے۔ اس ضمن میں ہدایات دی جاچکی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...