بھٹکل میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف زبردست احتجاج؛ مقررین نے کہا؛ دستورمیں تبدیلی چاہنے والے ملک کے دشمن ہیں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd December 2019, 1:29 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 23/ڈسمبر (ایس او نیوز)  قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل  کے بینر تلے آج پیر کو بھٹکل میں شہریت ترمیمی قانون  اور این آرسی  کی مخالفت میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا  جس میں بھٹکل سمیت اطراف کے علاقوں سے بھی   ہزاروں لوگوں نے شرکت  کی۔ پورے  امن  وامان کے ساتھ احتجاجی ریلی اور مظاہرہ منظم کیا گیا۔ خیال رہے کہ تنظیم کی جانب سے پورے شہر میں بند کا بھی اعلان  کیا گیا ہے، جس کو دیکھتے ہوئے صبح سے دکانیں اور کاروباری ادارے بند ہیں۔ تنظیم کی درخواست پر زیادہ تر اسکولوں اور کالجوں میں بھی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

صبح دس بجے  ٹی ایف سی نیشنل ہائی وے   کے قریب واقع بھٹکل اسپورٹس میدان سے ریلی نکالی گئی جو  متعلقہ قانون کی مخالفت میں نعرے بازی کرتے ہوئے شمس الدین سرکل ہوتے ہوئے انجمن گراونڈ میں پہنچ کر جلسہ میں تبدیل ہوگئی۔

تنظیم کے سابق صدر ایڈوکیٹ مزمل قاضیا، معروف سماجی کارکن شیو سندر،  تنظیم جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی، سی پی آئی ایم لیڈر ڈاکٹر شیو پرکاش، احتجاجی مظاہرہ کے کنوینر عنایت اللہ شاہ بندری، بلاک کانگریس صدر ایڈوکیٹ سنتوش نائک، سی پی آئی یم کی ضلعی صدر یمونا گاونکر، بھٹکل جالی جمعہ مسجد کے خطیب مولانا اقبال نائطے ندوی اور نامدھاری سنگھا کے اہم قائد  ایم آر نائک نے اس موقع پردستور مخالف قانون پارلیمنٹ میں  پاس کرنے پر  وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ   کی جم کر  کھینچائی کی اور کہا کہ ہم اس قانون کو ہرگز نہیں مانیں گے۔ مقررین نے کہا کہ جو لوگ دستور میں تبدیلی کرنے کی کوشش کررہے ہیں، وہ حقیقت میں ملک دشمن عناصر ہیں اور جولوگ  دستور کا تحفظ چاہتے ہیں وہی اصلی محب وطن ہیں۔

تنظیم کے سابق جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد حنیف شباب نے پروگرام کی  نظامت کی، تنظیم  صدر  ایس ایم پرویز نے صدارتی خطاب کیا اور کہا کہ  ہماری دوسری جنگ آزادی کا اب آغاز ہوچکا ہے، جب تک اس قانون کو واپس نہیں لیا جائے گا  یہ جدوجہد جاری رہے گی اور اس طرح کے احتجاجی مظاہرے کئے جاتے رہیں گے۔

تنظیم کے سرگرم  رکن ایڈوکیٹ عمران لنکا نے  چیف جسٹس آف انڈیا کے نام لکھے گئے میمورنڈم کو پڑھ کر سنایا، بعد میں اسسٹنٹ کمشنر کی معرفت میمورنڈم پیش کیا گیا۔ بھٹکل اسسنٹ ایس پی نکھل سمیت پولس کے اعلیٰ حکام  اس موقع پرموجود تھے۔ دوپہر کی اذان پر مولوی عبدالعلیم قاسمی کی دُعا پر جلسہ کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔

بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن نے پروگرام کو کامیابی کے ساتھ آرگنائز کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،  فیڈریشن کے کارکنوں نے جلوس کے لئے والنٹیرس فراہم کئے تھے اور امن و امان بحال رکھنے جگہ جگہ اپنے کارکن تعینات کررکھے تھے، کسی بھی طرح کی گڑبڑی کو روکنے کے لئے جس طرح پولس اور سیکوریٹی کے جوان مستعد تھے، اُسی طرح فیڈریشن کے کارکن بھی مستعدنظر آرہے تھے۔ آج بھٹکل بند کا بھی اعلان کیا گیا  تھا جس کا شہر بھر میں اثر دیکھا گیا۔ 

احتجاج کے لئے بھٹکل آٹو رکشہ یونین اور ٹیکسی یونین نے بھی تنظیم کا بھرپور ساتھ دیا اور اپنی سواریاں بند رکھتے ہوئے احتجاجی مظاہرے میں شریک رہے۔

مزید تفصیلات کے لئے انتظار کریں

پورے پروگرام کی وڈیو ریکارڈنگ: 

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔