نصاب سے ممتازہستیوں کو حذف کئے جانے کے خلاف زبردست احتجاج ، دیوے گوڑا، ڈی کے شیو کمار اور دیگر کی شرکت

Source: S.O. News Service | Published on 19th June 2022, 12:42 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 19؍جون(ایس او  نیوز)ریاستی حکومت کی طرف سے تعلیمی نصاب میں تبدیلی کے مرحلہ میں ملک اورریاست کی ممتاز شخصیات کے تذکرے سے حذف کئے جانے اور اس نصاب کی ترتیب دینے والے روہت چکر ورتی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے شہر کے فریڈم پارک میں وشوا کرانتی کاری مہا کوی کویمپو ہوراٹا سمیٹی کی جانب سے بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا اور کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی صدر ڈی کے شیو کمار اور مختلف مٹھوں کے سربراہوں نے شرکت کر کے دانشوروں کی طرف سے کئے جا رہے اس احتجاج کے لئے اپنی حمایت کا اعلان کیا۔

سیاسی امتیازات سے بالاتر ہو کر قائدین اور مٹھوں کے سربراہوں نے احتجاج میں حصہ لیا اور حکومت کی طرف سے نصاب بدلنے کی آڑ میں جس طرح کی عصبیت معاشرے میں پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اس احتجاج میں حکومت سے مانگ کی گئی کہ نظرثانی شدہ نصاب کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔اس احتجاج سے قبل اس میں شامل شخصیتوں نے بڑی تعداد میں سنگولی رائنا سرکل سے فریڈم پارک تک ریلی نکالی ۔فریڈم پارک میں نامور کنڑا ادیب اور ریاستی تعلیمی نصاب کمیٹی کے سابق چیر مین پروفیسر برگور رام چندرپا نے آئین کا ابتدائیہ پڑھا۔

اس احتجاج میں سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا اور کے پی سی سی صدرڈی کے شیو کمار کے علاوہ سپریم کورٹ کے وظیفہ یاب جج جسٹس گوپال گوڑا، فلم اداکار مکھیہ منتری چندرو،سینئر وکیل سی ایچ ہنومنتیا، ریاستی جنتا دل(ایس) صدر سی ایم ابراہیم، ڈاکٹر راج کمار ابھیمانی سنگھا کے صدر سارا گووند،کے پی سی سی کے کارگزار صدر رام لنگا ریڈی،سابق وزیر ایم کرشنپا، ماولی شنکر، مختلف مزدور تنظیموں کے سربراہوں اور دیگر قائدین نے شرکت کر کے ریاستی حکومت کی طرف سے تعلیمی نصاب میں زعفرانیت لانے حکومت کی کوششوں کی سخت انفاظ میں مذمت کی۔اس احتجاج میں شامل رہنماؤں نے کہا کہ روہت چکرورتی نے ریاست کے ترانے کی توہین کی ہے لیکن اس کے باوجود حکومت نے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ان لوگوں نے کہا کہ برگور رام چندرپا نے جونصاب ترتیب دیا اس کو برقرار رکھا جائے۔

نصاب سے حکومت نے کویمپو، گوتم بدھ، مہاویر، بسونا، والمیکی، سواتری بائی پھولے، پیریاررام سوامی، نارائین گرو،سنگولی رائنا، سرپور نائک،اکا مہادیوی، ٹیپو سلطان، با با صاحب امبیڈکر، آدی چنچن گری بال گنگا دھر ناتھ سوامی سمیت بہت ساری ہستیوں کے وقار کو نصاب کے ذریعے مجروح کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس احتجاج میں دیوے گوڑا اور ڈی کے شیو کمار نے نقارہ بجا کر تحریک کی شروعات کا اعلان کیا۔ بڑی تعداد میں علماء، دیگر مذاہب کے رہنماؤں ارو سماجی قائدین نے مظاہرہ میں حصہ لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔