ممبئی کی لگژری رہائشی بلڈنگ میں لگی بھیانک آگ، 19ویں منزل سے گر کر ایک شخص کی موت

Source: S.O. News Service | Published on 22nd October 2021, 10:12 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،22؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ممبئی میں کری روڈ واقع 60 منزلہ اپارٹمنٹ میں جمعہ کو آگ لگ گئی، بلڈنگ لال باغ علاقے میں واقع ہے، اس حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے، آگ 60 منزلہ اوِگھن پارک بلڈنگ کی 19ویں منزل پر لگی ہے۔ دور سے ہی دھوئیں کا غبار دیکھا جا سکتا ہے۔ راحت اور بچاؤ ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔ دمکل کی 14 گاڑیاں موقع پر ہیں۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس میں بلڈنگ کی 19ویں منزل پر آگ کی لپٹیں دیکھی جا سکتی ہیں۔ وہیں ایک شخص کی عمارت سے نیچے گرنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں دکھائی پڑ رہا ہے کہ ایک شخص بالکنی سے لٹکا ہوا ہے، تھوڑی ہی دیر میں وہ نیچے گر جاتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس شخص کی موت ہو گئی ہے۔ مہلوک کا نام ارون تیواری ہے اور اس کی عمر 30 سال بتائی جا رہی ہے۔

آگ کیسے لگی، اس کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ مقامی باشندوں نے کہا کہ آگ لگنے کے اسباب کی جانچ کی جا رہی ہے، جسے فی الحال شارٹ سرکٹ کا نتیجہ تصور کیا جا رہا ہے اور عمارت میں آگ سے حفاظت کے سبھی طریقے اختیار کیے گئے ہیں۔ کم از کم 15 دمکل گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ کی لپٹوں کو اونچی منزلوں تک پھیلنے سے روکنے کی کوشش کی، جب کہ ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر نے جا کر بچاؤ کام کا جائزہ لیا۔ کئی سینئر شہریوں اور بچوں سمیت بیشتر باشندے باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...