دہلی کے شاہین باغ میں لاکھوں مظاہرین نے منایا پورے جوش وخروش کے ساتھ یوم جمہوریہ؛ شہریت قانون کی سخت مخالفت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th January 2020, 2:34 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 26/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی)  شہریت قانون کی مخالفت کرنے والے احتجاجیوں نے آج 26 جنوری کے موقع پر پورے جوش و خروش کے ساتھ یوم جمہوریہ کی تقریب منائی اور لاکھوں لوگوں کی موجودگی میں  شاہین باغ میں ہی ترنگا جھنڈا لہراتے ہوئے  ملک میں نئے انقلاب  کی جھلک دکھائی۔

اتوار صبح شاہین باغ   میں اسٹیج کی جگہ سے لے کر  کلندی کُنج پارک کے آخری کونے تک قریب آدھے کلو میٹر کے احاطے تک لاکھوں لوگ موجود تھے جنہوں نے ایک طرف یوم جمہوریہ کا جشن منایا وہیں شہریت قانون کی سختی کے ساتھ مخالفت کی اور اس قانون کو سرے سے قبول کرنے سے انکار کردیا۔ اس موقع پر  ایک بڑا بورڈ سامنے ہی آویزاں نظر آرہا تھا جس میں جلی حرفوں میں لکھا گیا تھا کہ ہم  ہندوستانی عوام   (We the People of India) سی اے اے، این پی آر اور این آر سی کو مکمل ریجیکٹ کرتے ہیں۔

ذرائع کی مانیں تو شاہین باغ میں دراصل  ادھی رات سے ہی یوم جمہوریہ کا جشن  شروع ہوگیا تھا جب رات کے بارہ بجتے ہی  احتجاجیوں نے  دستور  کے پیرمبل کو پڑھ کر سناتے ہوئے  اور قومی ترانہ  پیش کرتے ہوئے اپنی باتوں کو دھرایا کہ  شہریت قانون  دستور اور آئین کے بالکل مخالف ہے  اور ہم اس کو نہیں مانیں گے۔

 

صبح  شاہین باغ کی دادی کے نام سے معروف  تین عمر رسیدہ خواتین  اور روہت ویملا کی والدہ رادھیکا ویمولا نے مشترکہ طور پر پرچم کشائی کی، جبکہ  دھرنے پر بیٹھی خواتین نے دھرنے کے مقام کو ترنگے جھنڈوں اور پھولوں سے سجارکھا تھا جس کے بعد پرچم کشائی کو انجام دیا گیا۔ اس موقع پر تمام مظاہرین نے  ایک آواز ہوکر  قومی ترانہ گایا۔ ساتھ ہی آئین کے ابتدائیہ (پرمبل) کو بھی پڑھا۔

یاد رہے کہ 15 دسمبر سے شاہین باغ میں خواتین کی ایک بڑی تعداد دھرنے پر بیٹھی ہے۔ یہ خواتین شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کی مخالفت کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ قانون ان کے ساتھ امتیازی سلوک کرتا ہے۔ ایک طرف جہاں شاہین باغ میں سی اے اے کے خلاف مسلسل احتجاج جاری ہے، وہیں دوسری طرف مرکزی حکومت نے اس پر سخت رویہ اختیار کررکھا ہے۔  جیسے جیسے  مرکزی حکومت  اور بی جے پی اقتدار والی ریاستوں میں احتجاج کو دبانے کی کوششیں ہورہی ہیں،  ویسے ویسے احتجاجی دھرنے اور شاہین باغ جیسے مظاہرے  ملک کے الگ الگ حصوں میں پھیلتے جارہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...