دنیا بھر میں 100ارب ڈالر کے مالیاتی اسکینڈل کا انکشاف

Source: S.O. News Service | Published on 22nd February 2022, 11:45 AM | عالمی خبریں |

لندن، 22؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ (او سی سی آر پی) نے اب 100 ارب ڈالرز سے زائد کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری کی ہے۔ 

او سی سی آر پی کی جانب سے جاری تحقیقاتی رپورٹس میں دنیا بھر کے بدعنوان سیاستدانوں اور آمروں کے سوئس بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات شامل ہیں۔

رپورٹس میں دنیا بھر کے جرائم پیشہ افراد اور جاسوسوں کےسوئس بینک اکاؤنٹس کی بھی تفصیلات شامل ہیں اور یہ مجموعی طورپر18 ہزاربینک اکاؤنٹس کی تفصیلات سامنے لائی گئیں ہیں۔ 

ان اکاؤنٹس میں موجود رقوم کی مالیت 100 ارب ڈالرز ہے اور یہ رقم ہندوستانی روپے میں 17 ہزارساڑھے پانچ سوارب روپے بنتی ہے۔

مالیاتی اسکینڈل سوئس سیکریٹس کے مطابق زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے کے مخالفین کو کچلنے کیلئے ایک بینک نے 10 کروڑ ڈالرز کی رقم دی۔ سابق مصری آمر حسنی مبارک اور سابق مصری انٹیلی جینس چیف عمر سلیمان کے بھی اکاؤنٹس نکلے۔

اس کے علاوہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف کے سوئس اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔

رپورٹس کے مطابق قازقستان کے صدر نے 1998 میں بطوروزیرخارجہ 10 لاکھ ڈالرسوئس اکاؤنٹ میں جمع کرائے جبکہ قازقستان کے صدر نے برٹش ورجن آئی لینڈزمیں آف شورکمپنیاں بنائیں، یہ اثاثے 50 لاکھ ڈالر کے تھے۔

قازقستان کے صدر نے امریکا اور روس میں 77 لاکھ ڈالرز کے اپارٹمنٹس بھی خریدے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...