دہلی ہائی کورٹ کا ہم فیصلہ؛ تنہا کار ڈرائیو کر رہے شخص کا بھی ماسک پہننا لازمی

Source: S.O. News Service | Published on 7th April 2021, 5:56 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،7؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ تنہا کار ڈرائیو کر رہے شخص کا بھی ماسک لگانا لازمی ہے۔ تنہا کار ڈرائیو کر رہے شخص کے ماسک نہ لگانے پر چلان کرنے کے معاملہ میں ہائی کورٹ نے کار کو بھی عوامی مقام قرار دیا۔ اس سے قبل بغیر ماسک لگائے تنہا ڈرائیو کر رہے شخص کا چلان کاٹے جانے کے معاملہ میں دہلی ہائی کورٹ میں پیر کے روز سماعت ہوئی۔

جسٹس پرتبھا ایم سنگھ کی بنچ نے زبانی طور پر کہا کہ اگر آپ تنہا کار ڈرائیو کر رہے ہیں تو آپ کو ماسک پہننے پر اعتراض کیوں ہے؟ عدالت عالیہ نے کہا کہ یہ تو خود آپ کی حفاظت کے لئے ہے۔ اتنا محتاط تو ہر شخص رہ ہی سکتا ہے۔ بنچ نے کہا کہ جب ٹریفک سگنل پر گاڑی ٹھہرتی ہے تو بعض اوقات ڈرائیور کو اپنی جانب والی کھڑکی کھولنی پڑتی ہے۔ کورونا کا یہ وائرس اتنا خطرناک ہے کہ اس دوران کسی شخص کو اپنا شکار بنا سکتا ہے۔ بنچ نے کہا کہ حکومت جو بھی اصول نافذ کر رہی ہے، وہ آپ کو محفوظ رکھنے کے لئے کر رہی ہے، لہذا اسے انا کا معاملہ بنانے سے اجتناب کریں۔

دراصل، ہائی کورٹ کی بنچ عرضی گزار وکیل سوربھ شرما کی اس دلیل پر سماعت کر رہی ہے، جس میں وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ 9 ستمبر 2020 کو تنہا نجی کار چلا کر جا رہے تھے، اس دوران دہلی پولیس نے انہیں روکا اور ماسک نہ پہننے پر 500 روپے کا جرمانہ کیا۔ وہیں، وزارت صحت کی طرف سے ہائی کورٹ میں پیش ہوئے وکیل فرمان علی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا ہے کہ نجی گاڑی کو تنہا ڈرائیو کر رہے شخص کو بھی ماسک لگانا ہوگا۔ علی نے مزید کہا صحت ریاست کا مسئلہ ہے، اس پر اصول بنانے اور نافذ کرنے کا اختیار بھی ریاست کو ہے۔

خیال رہے کہ دہلی میں اگر کوئی شخص اکیلے گاڑی چلا رہا ہو اور اس نے ماسک نہیں لگایا ہو تو اس کا 2 ہزار روپے کا چلان کاٹا جاتا ہے۔ عدالت میں اسی چلان کو چیلنج کیا گیا تھا، لیکن اس عرضی کو عدالت نے خارج کر دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...