بھٹکل جالی روڈ سعودی کالونی میں مسجد ہاجرہ کا خوبصورت افتتاح؛ اپنے محبوب بندوں کو ہی اللہ اپنے گھر کے تعمیر کی توفیق دیتے ہیں؛ مولانا عبدالعلیم ندوی کا خطاب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th January 2022, 2:28 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

بھٹکل 15 جنوری (ایس او نیوز)  جالی روڈ پر واقع نئی بسائی گئی سعودی کالونی میں جمعہ کو عصر کی نماز کے ساتھ مسجد ہاجرہ کا خوبصورت افتتاح عمل میں آیا جس میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے بھٹکل جامع مسجد کے خطیب مولانا عبدالعلیم خطیب  ندوی نے  کہا کہ  اللہ کا گھر  ہر کوئی تعمیر نہیں کرسکتا، اللہ اپنے پسندیدہ اور  محبوب بندوں کو ہی مسجد تعمیر کرنے کی توفیق دیتے ہیں۔قاضی جماعت المسلمین مولانا عبدالرب خطیب ندوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کو مسجد کی تعمیر یا مسجد کی خدمت کرنے میں کوئی حصہ بھی ملتا ہے  تو  گویا اُنہیں  ایمان کی سرٹی فیکٹ ملنے کے مترادف ہے۔مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین  کے قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی نے اپنے خطاب میں حدیث کے حوالے سے بتایا کہ جس زمین پر مسجد تعمیر ہوتی ہے، وہ روئے زمین کی سب سے افضل ترین جگہ ہے۔ جماعت المسلمین کے صدر جناب محتشم جان عبدالرحمٰن صاحب نے  جلسہ کی صدارت کی، جماعت المسلمین  کے  جنرل سکریٹری مولوی طلحہ رکن الدین ندوی ، مولانا عبدالعظیم قاضیا ندوی وغیرہ نے بھی اپنے اپنے تاثرات پیش کئے۔

مولانا عبدالرب خطیب  ندوی کی امامت میں عصر کی نماز ادا کی گئی، مسجد کے امام  مولانا حافظ محمد  صالح رکن الدین ندوی کی تلاوت کلام پاک سے جلسہ کا اغاز ہوا، بھٹکل مسلم جماعت منطقۃ الشرقیہ کے سابق جنرل سکریٹری جناب محمد صادق پلّور نے سعودی کالونی اور مسجد کی تعمیر کے تعلق سے معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جلسہ کی نظامت کی۔  بھٹکل مسلم جماعت منطقۃ الشرقیہ کے سابق صدر اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سابق سکریٹری جنرل جناب محمد یونس قاضیا نے مہمانان اور حاضرین کااستقبال کیا اور سعودی کالونی کی تعمیر سمیت مسجد کی تعمیر میں خدمات انجام دینے والوں  کی ستائش کرتے ہوئے   اُنہیں خراج تحسین پیش کیا۔ بھٹکل مسلم جماعت منطقۃ الشرقیہ کے صدر جناب محمد نعیم ائیکری نے شکریہ ادا کیا اور مولانا محمد انصار خطیب مدنی کی دُعا پر جلسہ اختتام کو پہنچا ۔ ڈائس پر جناب محمد حُسین شاہ بندری پٹیل صاحب بھی تشریف فرما تھے۔بتایا گیا ہے کہ انہوں نے اور ان کے فرزندان نے مسجد کی تعمیر میں اہم رول ادا کیا تھا اور ان کے ہی فنڈ سے مسجد تعمیر کی گئی ۔

بتاتے چلیں کہ  قریب آٹھ سال قبل بھٹکل مسلم جماعت دمام منطقۃ الشرقیہ   کی طرف سے سعودی کے مختلف شہروں میں برسرروزگار جماعت کے اراکین کے لئے آسانی فراہم کرنے بھٹکل  جالی روڈ پر سعودی کالونی بسانےکا منصوبہ بنایا گیا تھا جس کے لئے اُس وقت کے صدر جناب محمد یونس قاضیا اور جنرل سکریٹری جناب محمد صادق پلّور نے کافی بھاگ دوڑ کی تھی, ساتھ ساتھ جماعت کے ذمہ داراور حال کے صدر جناب محمد نعیم ائیکری نے اراضی کوہموار کرنے، کاغذی و قانونی کاروائیوں کے ساتھ ساتھ زمین کو این اے کرانے، متعلقہ افراد کے نام زمین رجسٹرڈ کرانے سمیت پلاٹ کی حد بندی وغیرہ کرانے میں مکمل خدمات انجام دی تھی اور اس منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ان تینوں سمیت دیگر ذمہ داران نے بھی کافی مشقتیں اُٹھائی تھیں۔

جناب محمد صادق پلور نے بتایا کہ سعودی عربیہ میں برسرروزگار بھٹکلی حضرات کوخودکا  گھر تعمیر کرنے کے لئے کم قیمت اور آسان قسطوں پر اراضی فراہم کرنے  کے مقصد سے جماعت نے پلاٹ اسکیم شروع کی تھی جس کے تحت  جالی روڈ پر  قریب 8 ایکڑ زمین خریدی گئی اور اس پر جملہ  93 پلاٹس بنوائے گئے۔ ایک پلاٹ مسجد کے لئے وقف کی گئی تھی  جس کا افتتاح جمعہ کو کیا گیا، اسی طرح دمام منطقۃ الشرقیہ کے ممبران کے لئے 55، ریاض جماعت  کے ممبران کے لئے 26 اور ینبوع جماعت کے  اراکین کے لئے 11 پلاٹس فراہم کئے گئے  تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ممبران کو رقم کی بھرپائی کے لئے دو سال کی مہلت دی گئی تھی،  لیکن بعض ممبران جب دی گئی مہلت پر رقم کی بھرپائی نہیں کرسکے تو اُنہیں مزید مہلت دی گئی جس کے تحت کئی ممبران نے ڈھائی اور تین سال کی مدت میں رقم کی بھرپائی کی اور جماعت کی اس اسکیم کا بھرپور فائدہ اُٹھایا۔  مسجد کے افتتاح کے موقع پر مہمانان نے جماعت کے اس اقدام کی خوب سراہنا کی اور اپنے ممبران کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر  خدمات انجام دینے والے تمام ذمہ داران  کے لئے  اللہ  تعالیٰ سے  جزائے خیر کی دعائیں کیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...