کمٹہ کے دیولی دیہات  میں ’’مسجد عثمانیہ‘‘ کاافتتاح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th September 2019, 9:49 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ:26؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)کمٹہ تعلقہ کے دیولی میں  جمعرات کو جمیعۃ الحفاظ بھٹکل کے صدر مولانا نعمت اللہ عسکری  ندوی کی امامت میں  نمازِ ظہر ادا کرتے ہوئے  ’’مسجدِ عثمانیہ ‘‘ کا افتتاح  عمل میں آیا۔

افتتاحی تقریب سے بھٹکل سے تشریف فرما مہمان خصوصی مولانا محمد یونس ندوی نے  مسجد کو آبادرکھنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مساجد کی تعمیر سے رحمت وبرکت نازل ہونے کی بات کہتے ہوئے مساجد کی تعمیر میں بھرپور تعاون کرنےکی اپیل کی۔ اس موقع پر مولانا محمد اقبال نائطے ندوی  اور مولانا ہدایت اللہ ندوی نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔ابتداء میں  مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی کی تلاوت قرآن سے پروگرام کا آغاز ہوا تھا اور انہی کی دعا پر تقریب اختتام کو پہنچی۔ اس موقع پر مسلم و غیر مسلم کی کثیر تعداد شریک تھی۔ بھٹکل سے بھی کئی لوگ تشریف فرما تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...