حرمین انتظامیہ اور اسکے اہلکاروں کو بدنام کرنے والوں کو سبق سکھانے کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th December 2017, 11:40 AM | خلیجی خبریں |

ریاض،29/دسمبر(ایجنسی) مسجد الحرام و مسجد نبوی شریف کی اعلیٰ انتظامیہ کے عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ انتظامیہ کے کسی بھی کارکن کو سوشل میڈیا پر حرمین انتظامیہ کے نام سے کسی بھی قسم کا بیان دینے کی اجازت نہیں۔حرمین انتظامیہ نے پبلک پراسیکیوشن اور اعلیٰ سیکیورٹی اداروں سے ربط و ضبط پیدا کر لیا ہے۔ اس کے بموجب حرمین انتظامیہ اور اس کے ملازمین کے حوالے سے کسی بھی قسم کی افواہ طرازی اور افواہ پھیلانے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائیگا۔ ایسے شخص کو عبرتناک سزادلائی جائیگی۔حرمین انتظامیہ نے حرمین شریفین یا اسکے ادارے اور ملازمین کو بدنام کرنے والوں کیخلاف ٹھوس ضوابط پر عمل درآمد کی تمام تیاریاں مکمل کرلیں۔ عہدیدار نے توجہ دلائی کہ حرمین انتظامیہ کے کارکنان کو بھی افواہ جاری کرنے یا انتظامیہ کے نام سے ٹویٹر وغیرہ پر کچھ بھی تحریر کرنے سے روکدیا گیا ہے۔ جو شخص بھی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا اس پر اطلاعاتی جرائم کا قانون اور اس میں مذکور سزائیں نافذ کی جائیں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

ابوظبی میں منعقدہ تلاوت قران کے قرات مقابلے میں بھٹکلی بچوں کا شاندار پرفارمینس

انڈین اسلامک سینٹر ابوظبی کے زیراہتمام منعقدہ تلاوت قران کے قرات  مقابلے میں مرکز النوائط ابوظبی کی نمائندگی کرتے ہوئے بھٹکل کے دو بچوں نے شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے بھٹکل سمیت   پورے ملک  کا نام روشن کردیا۔ مقابلے میں فردوس بنت آفتاب ایم جے نے دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ ...

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...