میسور میں برادران وطن کے لئے مسجد درشن پروگرام :  اسلام اور مسجد  سے شناسائی پر مشاہدین کا احترام و عقیدت کا اظہار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th October 2019, 12:38 PM | ریاستی خبریں |

میسور:07؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)مساجد کو لےکر برادران وطن کے شبہات، شکوک اور تجسس کو دورکرنے کا مقصد لےکر میسور کے ہنسور روڈ پر واقع مسجدِ مراد شاہ بی بی میں 6ستمبر 2019بروز اتوار کو ’مسجد درشن ‘‘ پروگرام منایاگیا۔متعلقہ دن سیکڑوں برادران وطن نے  صبح سے شام تک مسجد  کا   مشاہدہ کیا اور وہاں موجود ذمہ داران سے اسلام اور مسجد کے متعلق جانکاری حاصل کی۔

مسجد درشن کے تحت مسجد پہنچے برادران وطن کے مردوں، عورتوں ، عمر رسیدہ بزرگوں ، بچوں ،طلبا وطالبات اور نوجوان لڑکے لڑکیوں کو ذمہ داران نے بزبان کنڑا و انگریزی میں بتایاکہ مسجد کسی کی جائیداد نہیں ہے بلکہ یہ اللہ کا گھر ہے ، یہاں صرف اللہ کی عبادت کی جاتی ہے، یہاں ہرکوئی آکر وحدہ لاشریک کی عبادت کرسکتاہے، کسی پر کوئی پابندی نہیں ہے البتہ پاکیزگی لازمی ہوتی ہےاور اسی موقع پر پاکیزگی کے وسیع مفہوم پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ اسی طرح مشاہدین کو مسجد کے منبر ، مصلیٰ، صف بندی ، وضوخانہ ، نماز کی ترتیب و ترکیب، نماز میں کیا پڑھا جاتاہے، رکوع، سجدہ وغیرہ کے متعلق جانکاری دی ۔ مسجد درشن کے موقع پر نمازوں کے اوقات پر باقاعدہ نماز ادا کرتے ہوئے نماز کی عملی ترکیب دیکھنے کا بھی موقع فراہم کیاگیا تھا۔   اس موقع پر جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کے سکریٹری محمد کنہی سمیت جماعت اسلامی ہند میسور کے مقامی ذمہ داران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...