مسجد نبوی میں سکیورٹی اہلکاروں کی خدمات پر ایک نظر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th June 2018, 11:12 AM | خلیجی خبریں |

ریاض،9؍جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) مسجد نبوی میں آنے والے زائرین کی نظروں میں سعودی سکیورٹی اہل کار نمایاں ترین حیثیت کے حامل نظر آتے ہیں۔ یہ اہل کار مسجد کے تمام حصوں اور راستوں میں خدمات انجام دیتے ہوئے عبادت کے لئے پْرسکون ماحول یقینی بنانے میں مصروف عمل ہوتے ہیں۔اس حوالے سے ایک سکیورٹی افسر نے بتایا کہ تمام بازار اور دکانیں بھی سکیورٹی اہل کاروں کی خفیہ اور اعلانیہ موجودگی سے مستفید ہوتی ہیں۔ اس دوران ٹریفک کی روانی جاری رکھنے پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔مسجد نبوی میں اسپیشل فورسز کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحمن اور ان کے ساتھی مسجد نبوی کا رخ کرنے والوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت سرگرم رہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہمارا کام ، جگہ اور وقت سب متعین ہے۔ دنیا بھر سے مختلف رنگ و نسل اور ثقافت کے حامل افراد کی آمد کے باوجود اللہ کے فضل سے گزشتہ ایک برس سے سکیورٹی اہل کاروں کی تندہی اور چابک دستی مزید قابل تحسین ہو گئی ہے۔مسجد نبوی میں باب السلام کے راستے سے آنے والے زائرین کی آمد و رفت کو منظّم رکھنے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے تا کہ روضہ رسول ؐ پر سلام کے واسطے مواجہہ شریف آنے والوں کو کسی قسم کی بھیڑ کا سامنا نہ ہو۔ اس کے علاوہ نئے انتظامات کے نتیجے میں اب مواجہہ شریف پر آنے والوں اور پہلی صف میں موجود افراد کے درمیان جگہ کی کوئی تنگی پیدا نہیں ہوتی ہے۔میجر جنرل عبدالرحمن المشحم کے مطابق مسجد نبوی میں امام کو رسول اللہؐ کے مْصلّے پر واپس لانے کے سبب باب السلام سے مواجہہ شریف پر درود و سلام کی غرض سے آنے والے افراد کے گزرنے میں بڑی سہولت پیدا ہو گئی ہے۔رمضان مبارک میں مسجد نبوی میں انسانوں کا ایک سمندر اْمڈ آتا ہے۔ تاہم اس دوران بھی رات اور دن مختلف نوعیت کی خدمات زائرین اور نمازیوں کے جم غفیر کا استقبال کرتی نظر آتی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...