کرونا وائرس : مسجدالحرام یومِ عرفہ اور عیدالاضحیٰ پر عبادت گزاروں کے لیے بند رہے گی

Source: S.O. News Service | Published on 23rd July 2020, 9:09 PM | خلیجی خبریں |

مکہ مکرمہ،23؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام 9 ذی الحجہ کو حج کے رکن اعظم یومِ عرفہ اور 10 کو عید الاضحیٰ کے دن کرونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر عام عبادت گزاروں کے لیے بند رہے گی۔

مسجد الحرام کی حج سکیورٹی کے نائب کمانڈر میجر جنرل محمد بن واصل الاحمدی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’مسجد الحرام اور اس کے بیرونی صحنوں میں نمازوں کی معطلی بدستور جاری رہے گی اور ہم مکہ مکرمہ کے مکینوں کو یہ دعوت دیتے ہیں کہ وہ یومِ عرفہ پر روزہ اپنے گھروں ہی میں افطار کریں۔‘‘

یومِ عرفہ حج کا دوسرا دن شمار ہوتا ہے اور اس روز حجاج کرام میدانِ عرفات میں قیام کرتے ہیں۔دسویں ذی الحجہ کو حجاج کرام شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد اللہ کی راہ میں جانور قربان کرتے ہیں جبکہ دوسرے مسلمان عید الاضحیٰ کی نماز ادا کرتے اور اس کے بعد اپنے جانور قربان کرتے ہیں۔

میجر جنرل محمد بن واصل الاحمدی نے بتایا ہے کہ آیندہ حج کے لیے منصوبہ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ حفاظتی احتیاطی تدابیر کے تحت کعبۃ اللہ کے طواف اور صفا اورمروہ کے درمیان سعی کے راستوں کا تعیّن کردیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ صرف کسی سرکاری اہلکاروں کے ساتھ آنے والے افراد کو مسجد الحرام کے احاطے میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سال ہم نے غیر معمولی حالات کے پیش نظر صحت کے پہلو پر بنیادی توجہ مرکوز کی ہے۔حج کی منصوبہ بندی کے باقی مراحل پر آیندہ دنوں میں عمل درآمد کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...