ماروتی سوزوکی نے نرملا سیتا رمن کو غلط قرار دیا، کہا کہ ”پہلے تحقیق کریں پھر بیان دیں“

Source: S.O. News Service | Published on 15th September 2019, 12:39 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 15/ستمبر (ایس او نیوز) آٹو موبائل سیکٹر میں مندی کیلئے وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی جانب سے اولا اوبیر کو ذمہ دار ٹھہرائے جانے پر ہر طرف تنقید ہورہی ہے۔ اب ملک کی سب سے بڑی کارمینو فیکچرنگ کمپنی ماروتی سوزوکی نے بھی اس بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے بیان جاری کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ایسے بیانات دینے سے قبل پوری طرح سے تحقیق کر لی جانی چاہئے تا کہ آپ کے بیان کا کوئی جواز موجود ہے، ورنہ ایسے بیانات مایوسی کو اور بڑھا و ا دینے کے ساتھ ساتھ بے تکے کہلاتے ہیں۔ واضح رہے کہ نرملا سیتارمن نے کہا تھا کہ زیادہ تر لوگوں کی سوچ میں تبدیلی آئی ہے جواب ماہانہ قسطوں کی ادائیگی کرتے ہوئے ایک کار خریدنے کی جگہ اولا او بیر جیسی ٹیکسی سروسیز سے فائدہ اٹھانا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ ان کے اس بیان پر نہ صرف سیاسی حلقوں میں بلکہ میڈیا کے حلقوں میں بھی اور انڈسٹر ی کے حلقوں میں بھی زبردست بحث چھڑ گئی ہے اور ہر کوئی اپنے اپنے جواز پیش کررہا ہے لیکن ساتھ ہی نرملا سیتا رمن کے بیان کو مسترد بھی کررہا ہے۔ 

واضح رہے کہ آٹو سیکٹر اس وقت زبردست بحرانی حالات کا شکار ہے۔ ملک کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی ماروتی سوزوکی کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی آبادی اور اولا اوبیر سروسیز کا استعمال بڑھا ضرور ہے لیکن یہ معاشی بحران کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں ہے۔ کمپنی کے ایک اعلیٰ افسر نے یہ بھی کہا کہ معاشی بحران کی وجہ تلاش کرنے کے لئے ضروری ہے کہ اس کی تحقیق ہو اور بنیادی چیزوں کا جائزہ لیا جائے۔ ایسے ہی کسی پر الزام لگادینا ٹھیک نہیں ہے۔ ماروتی سوزوکی انڈیا (ایم ایس آئی) کے مارکیٹنگ اور سیلس محکمہ کے کار گزار ڈائر یکٹر ششانک شریواستو نے پی ٹی آئی سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ہندوستا ن میں کار خرید نے کو لے کر سوچ میں اب بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور لوگ اپنی خواہش کے مطابق کار کی خریداری کرتے ہیں۔ وزیر مالیات نے مذکورہ بیان کس بنیاد پر دیا ہے اسے تو وہی بتاسکتی ہیں لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ ایسا کوئی بھی بیان جاری کرنے سے قبل اس پر مکمل تحقیق ہوجا ئے تو زیادہ بہتر طریقے سے اس کا دفاع کیا جاسکتا ہے۔ ششانک شریواستو نے مزید کہا کہ موجودہ بحران کے پیچھے اولا اور اوبیر جیسی خدمات کا ہونا کوئی بڑی وجہ نہیں ہے یہ خدمات گزشتہ 6/ سے 7/ سال میں سامنے آئی ہیں۔ اسی مدت میں آٹو انڈسٹری نے کچھ بہترین تجربات بھی حاصل کئے ہیں۔ اس کے باوجود حکومت کوسیکٹر کیلئے اب بھی بہت کچھ کرنا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...