بھٹکل 9/ستمبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے شرالی تٹی ھکّل میں ایک شادی شدہ خاتون نے چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی جس کی شناخت آشا نائک (29) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ واردات بدھ کی شب قریب 9:30 بجے پیش آئی۔
بتایا گیا ہے کہ آشا نائک کی شادی قریب ڈیڑھ سال قبل بھٹکل منکولی کے رہنے والے راجیش نائک کے ساتھ ہوئی تھی۔ مگر خودکشی کا فوری طور پر پتہ نہیں چل پایا ۔ آشا کی نعش آج بدھ کی رات شرالی میں واقع اُس کی ماں کے گھر کے ایک کمرے میں چھت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ وہ اپنی ماں کے گھر کب اور کیوں گئی تھی اور خودکشی کی وجہ کیاہے اس تعلق سے معلومات نہیں مل پائی ہے۔
ضروری کاروائیوں کے بعد نعش کو بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد گھروالوں کے حوالے کی جائے گی۔