دبئی 11/مئی (ایس او نیوز) مرکز النوائط ابوظبی میں منعقدہ الیکشن کے بعد گیارہ انتظامیہ اراکین کا انتخاب عمل میں آیا، جن کےنام یہ ہیں:
محیب اللہ سدی احمدا، اشرف مصباح، مصعب مصباح، جیلانی رکن الدین، اشرف کولا، عبدالحسیب کولا،غزالی عسکری، آفتاب ایم جے، صالح علی اکبرا، مدثر جوباپو، ڈاکٹر حمید صدیق۔ اس سے قبل تحلیل شدہ انتظامیہ میں سے تین اراکین کا انتخاب کیا گیا تھا جن کے نام یہ ہیں: ریاض ایم جے، سمیر شیربڈی، اُدیاور محمد عاطف۔
بتایا گیا ہے کہ الیکشن کے لئے جملہ 18 اُمیدوارمیدان میں تھے جس میں سے 11 کو چننا تھا، الیکشن کمشنر اُدیاور محمد عاطف کی نگرانی میں انتخابات عمل میں آئے قریب ڈیڑھ سو ممبران میں سے 87 ممبران نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ بتایا گیا ہے کہ اگلے دوہفتوں کے اندر نئے عہدیداران کا انتخاب ہوگا۔