مارگوا میں ’سب انسان۔ایک سمان‘ کے عنوان پر ہمہ لسانی آن لائن مشاعرہ کا کامیاب انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st August 2020, 8:04 PM | ریاستی خبریں |

گوا:21؍اگست (ایس اؤ نیوز) ’’سب انسان ۔ ایک سمان‘‘ کے عنوان پر یوم ِ آزادی کی مناسبت سے جماعت اسلامی ہند مارگوا کی جانب سے ہمہ لسانی آن لائن مشاعرہ کا کامیاب انعقاد ہوا۔

زوم ایپ پر منعقد ہوئے اس ہمہ لسانی مشاعرے میں ہندی کی شاعرہ شرمیلا سیلڈکر ، سیلی مورزیکراور ڈاکٹر رشی کیش مشرا نے اپنا بہترین کلام سنایا تو انویشا سنگبال اور نوتن سکرڈانڈے نے کونکنی زبان میں ، شیتل سلاگاؤنکر اور چترا پرکاش شیرساگر نے مراٹھی میں ، ڈاکٹر برائن منڈونکا نے انگریزی میں تو اردو میں ریاض احمد خمار، ابوبکر مومن ، غفران امجد اور مشہور نعت گو شاعر عزیز بلگامی نے اپنے انسانیت سے پُر نظموں اور غزلوں کو پیش کرتےہوئے سامعین کو محظوظ کیا۔ ڈیڑھ گھنٹے تک چلے اس آن لائن مشاعرے میں  50سے زائد لوگوں نے شرکت کی ۔

آن لائن مشاعرے میں اختتامی خطاب کرتے ہوئے ادارہ ادبِ اسلامی ہند کے آل انڈیا صدر ڈاکٹر شاہ رشاد عثمانی نے ادیبوں اور شاعروں کو سوسائٹی کا ایک نہایت حساس اور جذباتی طبقہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ان کے ادب اور شاعری سے پورا معاشرہ متاثر ہوتاہے اور یہی طبقہ سوسائٹی کی سوچ و فکر میں تبدیلی پیدا کرنے کی طاقت بھی رکھتاہے۔ آن لائن مشاعرے کے عنوان پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر صاحب نے کہاکہ مغرب کی مادی فکر کے چلتے ہمارے مشرقی اخلاقی، انسانی اور روحانی اقدار ختم ہوتے جارہے ہیں۔ جس سے انسانیت کو نقصان پہنچا ہے، اسی کانتیجہ ہے کہ انسان حیوانیت پر اتر آیا ہے۔ انہوں نے اخلاقی و روحانی اقدار کے فروغ کے لئے کام کرنے کی بات کہتے ہوئے بتایا کہ حیوان بننا بہت آسان ہے جب کہ انسان کو انسان بننا بہت مشکل ہے۔ انہوں نے ادب کے ذریعے پھیلائی جارہی فحاشی و عریانی اور بے حیائی پر کڑی تنقید کی اور صلاح دی کہ ادباو شعرا معاشرے کو شرافت ، تہذیب، پاک دامن جیسے اخلاقی اقدار کی طرف لانے کی کوشش کریں۔ نذرانہ درویش نے مشاعرے کی نظامت کرتے ہوئے آخر میں شکریہ ادا کیا۔         (موصولہ رپورٹ)

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔