کندھمال میں ماؤنواز وں نے چوکیدار کا قتل کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th January 2019, 7:18 PM | ملکی خبریں |

بھولبانی(اڑیسہ)،06 جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اڑیسہ کے کندھمال ضلع میں ماؤنواز باغیوں نے پولیس کا مخبر ہونے کے شک میں سڑک تعمیر کے مقام پر پر ایک چوکیدار کو گولی مار کر قتل کر دیا۔کندھمال کے پولس سپرنٹنڈنٹ پرتیک سنگھ نے بتایا کہ مسلح ماؤنواز ہفتہ دیر رات پھولبانی صدر تھانہ علاقہ کے تحت آنے والے پتیامبا میں ایک ٹھیکیدار کے کیمپ میں گھس گئے۔شدت پسندوں نے پردھان منتر گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس آئی ) کے تحت سڑک کی تعمیر کے کام آنے والے تین ٹریکٹروں، ایک روڈ رولر اور ایک ٹرک کو بھی آگ لگا دی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ماؤنواز چوکیدار ربندر ملک کو قریبی جنگل میں لے گئے اور گولی مار کر اسے قتل کردیا۔جانے سے پہلے ایک پوسٹر چسپا کرگئے ۔سنگھ نے بتایا کہ پوسٹر میں بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ محدود سی پی آئی (ماؤنواز) کی کندھمال۔کالا ہانڈی۔بدھ مت۔نیاگڑھ ڈویژن نے کیا ہے۔ان میں کہا گیا ہے کہ چوکیدار کا قتل اس لیے کیا گیا کیونکہ انہیں شک تھا کہ وہ پولیس کا مخبرہے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے تلاش مہم تیز کر دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...