کولکاتہ میٹرو کے دروازے میں ہاتھ پھنسنے سے مسافر کی موت، دوملازم معطل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th July 2019, 8:34 PM | ملکی خبریں |

کولکاتہ، 14 جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتہ میں ہفتہ کی شام ایک دردناک حادثہ ہو گیا۔کولکاتہ میٹرو کے دروازے میں ایک مسافر کا ہاتھ پھنس گیا،ہاتھ پھنسنے سے اس کی دردناک موت ہو گئی،واقعہ پارک سٹریٹ میٹرو اسٹیشن کیا ہے۔ مسافر جنوبی کولکاتا کے کسبا علاقے کا رہائشی سجل بتایا جاتا ہے۔معلومات کے مطابق جس میٹرو ٹرین میں یہ حادثہ ہوا، وہ سبھاش نگر کی طرف جا رہی تھی۔ خبر کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ سجل نے پارک سٹریٹ میٹرو سٹیشن پر شام6:40 بجے سبھاش نگر کی طرف جا رہی میٹرو ٹرین پکڑنے کی کوشش کی،بھیڑ زیادہ ہونے کے سبب وہ اندر نہیں جا پایا لیکن اس کا ہاتھ اندر ہی رہ گیا اور میٹرو ٹرین کا دروازہ بند ہو گیا۔سجل کا ہاتھ دروازے میں پھنسا رہ گیا اور سب وے ٹرین اگلے اسٹیشن کی طرف روانہ ہو گئی،ہاتھ پھنسے ہونے کی وجہ سے اس کا جسم میٹرو ٹرین سے باہر لٹکتا رہا اور ٹرین چلتی رہی،اگلے اسٹیشن پر میٹرو ٹرین کے رکنے پر دروازہ کھلا اور وہ ہاتھ نکلنے پر وہیں گر پڑا۔بے ہوش سجل کو آنا فانا میں ایس ایس کے ایم ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔کولکاتہ میٹرو انتظامیہ نے اس حادثے کو سنجیدگی سے لیا ہے۔حادثے کے بعد مذکورہ میٹرو ٹرین کے موٹرمین اور گارڈ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔کولکاتہ میٹرو کے ترجمان نے کہا ہے کہ کولکاتہ میٹرو کے 35 سال کی تاریخ میں ایسا واقعہ پہلی بار ہوا،ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔ بتا دیں کہ میٹرو ٹرین میں ہنگامی صورت حال میں ڈرائیور سے بات کرنے کا اختیار دیا جاتا ہے۔ایسے میں میں ساتھی مسافروں نے اگر تھوڑی سی سنجیدگی دکھاتے ہوئے ڈرائیورکومعلومات دی ہوتیں توشاید سجل کی جان بچ سکتی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...