’این ایس اے منکی ‘ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آر ایس اے منکی چمپئین : فائنل میں لائن بھٹکل کو دی شکست

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th December 2019, 9:19 PM | ساحلی خبریں | اسپورٹس |

بھٹکل:18؍دسمبر(ایس اؤ نیوز) منکی کے کوچاپو گراؤنڈ میں کھیلے گئے ’این ایس اے چمپئین ٹروفی ‘ کے فائنل میں آر ایس اے منکی نے لائن اسپورٹس سنٹر بھٹکل کے خلاف 8وکٹ کی زبردست جیت درج کرتےہوئے چمپئین بنی۔

لائن بھٹکل نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتےہوئے 13.5اوور میں اپنے سبھی وکٹ کھو کر 88رن بنائے۔ جو اب میں آر ایس اے منکی نے 14اوور میں 2وکٹ کھوکر 92رن بنا کر جیت حاصل کی۔ بولنگ میں 3اوور میں صرف 4رن دے کر ایک میڈن اوور کے ساتھ 3وکٹ حاصل کرتےہوئے  بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ساحل سوڈا کو مین آف میچ کے ایوارڈ سے نوازاگیا۔ چمپئین آر ایس اے منکی کو مع ٹروفی ایک لاکھ روپئے نقد انعام سے نوازاگیا تو رنر اپ لائن بھٹکل کو 55ہزارروپئے مع ٹروفی سے اطمینان ہونا پڑا۔

انعامی تقریب میں مدینہ ٹیم کے محمد لیاس موٹیاکو پورے ٹورنامنٹ میں انفرادی طورپر  239رن بنانے اور 9وکٹ لینے پر مین آف دی سریز کے ایوارڈ سے عزت بخشی گئی ۔ ٹورنامنٹ میں ڈسپلن کا بہترین مظاہرہ کرنے پر مرڈیشور کی شاہین ٹیم کو فئیر پلے ایوارڈ دیاگیا۔ اس کے علاوہ مدینہ ٹیم کے نعمان طاہرہ  بیسٹ فیلڈر ،آر ایس اے منکی کے نومیر سوڈا بیسٹ وکٹ کیپر، سب سے زیادہ باؤنڈریز لگانے والے عالم سوڈا(33فورس)کو مور فورس ، سب سے زیادہ سکسر لگانے والے لائن کے عکرمہ موٹیا (16سکس)کو مور سکسس، این ایس اے منکی کے سلمان حسن باپو کو بیسٹ ڈسپلن پلئیر ، 20گیندوں میں 50رن بنانے والے این ایس اے منکی کے جناردھن آچاریہ کو فاسٹسٹ ففٹی ایوارڈ سے نوازاگیا۔

انعامی تقریب میں رکن اسمبلی سنیل نائک، ضلع پنچایت ممبر دیپک نائک، مرڈیشور جماعت المسلمین کے صدر امین سیف اللہ ، منکی جماعت المسلمین کے صدر باشا عابیدہ ، جنرل سکریٹری ارشاد قاضی ، شیخ شبر مرڈیشور، شراوتی کونسل کے صدر خواجہ اکبر، منکی این ایس اے کے صدر حسن باپا ، نعیم حاجیکا، خلیل حاجیکا، خلیل الزماں سمیت کئی لوگ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...