منکی: ایک زیرتعمیر عمارت پر پولیس کاچھاپہ۔ ضبط کیے گئے11مویشی۔ مالکان اور چوکیدار پردرج ہوا معاملہ 

Source: S.O. News Service | Published on 13th June 2020, 1:56 PM | ساحلی خبریں |

منکی،13؍جون (ایس او نیوز) مصدقہ اطلاع کے بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ہوناور پولیس نے منکی میں ایک زیر تعمیر عمارت پر چھاپہ مارا اور وہاں پر غیر قانونی طور پر باندھ کر رکھے گئے 11مویشی ضبط کرلیے ۔

 بتایا جاتا ہے کہ منکی کی نوائط کالونی میں بدرالدجیٰ پکرجی نامی شخص کی ملکیت والی زیر تعمیر عمارت میں یہ جانور باندھ کررکھے گئے تھے جس کے تعلق سے کوئی قانونی دستاویز موجود نہیں تھے۔ پولیس نے ان جانوروں کو ضبط کرنے کے ساتھ وہاں پر چوکیدار ی کرنے والے ایک شخص اور مالک مکان پر کیس درج کرلیا ہے۔

 اے ایس پی نکھل بولاور کی رہنمائی میں ہوناور پولیس اسٹیشن کے سینئر سب انسپکٹراشوک لمانی، منکی پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر پرمانند بی کونور اور دیگر عملے نے چھاپہ ماری اور ضبطی کی کارروائی میں حصہ لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی