منکی جماعت المسلمین کے سابق سکریٹری اور معروف شخصیت ساوڑا مولیٰ انتقال کرگئے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th September 2020, 1:29 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منکی 18 ستمبر (تعظیم قاضی ندوی/ایس او نیوز) منکی جماعت المسلمین کے سابق  سکریٹری اور منکی میں قومی قائد کی حیثیت رکھنے والے   جناب محمدمولیٰ ساوڑا  انتقال کرگئے۔ انا للہ  وانا الیہ راجعون

موصوف قریب آٹھ سالوں تک بستر علالت پر تھے، مگر آج جمعہ صبح قریب آٹھ بجے چار لڑکوں، ایک بیٹی اور ایک بیوہ سمیت  سینکڑوں  عزیز  و اقارب کو  چھوڑ کر  وہ ہمیشہ ہمیش کے لئے اپنے خالق حقیقی کی آواز پر لبیک کہہ گئے۔ ان کی عمر قریب 78 سال تھی۔ 

منکی کی تاریخی جامع مسجد میں بعد نماز جمعہ نماز جنازہ ادا کی گئی اورسینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں  قریبی قبرستان میں  تدفین عمل میں آئی۔

جناب مولیٰ مرحوم   صوم وصلاة کے پابند تھے،علماء صلحاء سے بڑی محبت تھی،  اپنے معاش سے سبکدوش ہو کر وطن لوٹتے ہی  منکی میں جماعتی اور اجتماعی کاموں سے منسلک ہوئے تھے۔  چھ سالوں تک جماعت المسلمین منکی کے سکریٹری کی حیثیت سے  خدمات انجام دی۔  منکی کے مشہور ادارے جماعت المسلمین منکی ومدرسہ رحمانیہ منکی  کو  ترقی کی راہ پر  گامزن کرنے میں ان کا اہم رول رہا، مرحوم بڑے ہی دور اندیش اور صاحب رائے تھے، آپ نے نکاح، طلاق اور خصوصا وراثت کے مسئلہ کو علماء کی نگرانی میں حل کرنے  میں اہم رول ادا کیا۔

ان کے انتقال پر جماعت المسلمین منکی  اور نوائط اسپورٹس اسوسی ایشن منکی  سمیت کئی دیگر جماعتوں  نے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور ان کے حق میں مغفرت کی دعائیں کی ہیں، ساتھ ساتھ  کئی ذمہ داران نے تعزیتی پیغامات بھی روانہ کئے ہیں اور بالخصوص  مرحوم کی   اہلیہ  کے لئے بھی دعائیں کی ہیں جنھوں نے طویل علالت میں مرحوم مولیٰ صاحب کا  بھرپور خیال رکھا۔ اللہ انہیں بھی صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کی بھرپور مغفرت فرمائے۔ اٰمین

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔