شارجہ میں منکی کمیونٹی کی خوبصورت گیٹ ٹو گیدر تقریب؛ کرناٹک کے وزراء نے کی شرکت؛ منکی میں غریبوں کے لئے چالیس مکانات دینے کا اعلان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th November 2018, 2:23 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

شارجہ: 29/ نومبر (ایس او نیوز) منکی کمیونٹی (یو اے ای) کی جانب سےگذشتہ روز شارجہ میں اتحاد و ملن کے نام پر   گیٹ ٹو گیدر کی ایک خوبصورت تقریب منعقد کی گئی جس میں کرناٹک کے وزراء نے بھی شرکت کی اور  منکی کے عوام کی کثیر تعداد ایک پلیٹ فارم پر نظر آنے پر نہایت  خوشی کا اظہار کیا۔ پروگرام میں  بچوں سمیت نوجوانوں کی جانب سے بھی تفریحی پروگرام پیش کئے گئے جس سے حاضرین نے خوب لطف اُٹھایا۔

رات کی شاندار ضیافت کے بعد تلاوت کلام پاک سے جلسے کا آغاز ہوا۔

مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما  کرناٹکا منسٹر فور اربن ڈیولپمنٹ اینڈ ہاوسنگ جناب   یوٹی قادر نے اس بات پر نہایت خوشی کا اظہار کیا کہ منکی سمیت اطراف کے علاقوں کے لوگ ہمیشہ متحد ہوکر اپنے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں رہتے ہیں، انہوں نے سماج کے دیگر طبقات کے لئے منکی، مرڈیشور اور بھٹکل کے عوام کو مثالی قرار دیا اور کہا کہ  بڑوں کی عزت  اور اُن کے مشوروں پر آگے بڑھنے والے یہاں کے نوجوانوں کا اتحاد  قابل فخر ہے۔اپنے خطاب میں یوٹی قادر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت کی طرف سے منکی اور اطراف کے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے ہر ممکن تعاون دیا جائے گا اور زیادہ سے زیادہ فنڈ جاری کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس سے قبل کرناٹکا منسٹر فور ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ محترمہ جئے مالا نے خطاب کرتے ہوئے  بے روزگار خواتین کے لئے سرکار کی جانب سے جاری اسکیموں  کی جانکاری دی، انہوں نے کہا کہ  منکی کے ذمہ داران کی جانب سے اُنہیں اگر 25 غریب خواتین کے نام پیش کئے جاتے ہیں  جو گھر بیٹھے روزگار حاصل کرنے کے خواہاں ہوں تو وہ اُنہیں سرکار کی جانب سے تین تین لاکھ کی رقم  بالکل کم شرح سود پر دلاسکتی ہیں، اس رقم سے خواتین کوئی بھی چھوٹا موٹا کاروبار کرسکتی ہیں جس میں سے اُنہیں 30% رقم واپس لوٹانے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی، البتہ خواتین کا کم سے کم میٹرک پاس ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے خواتین کے لئے اسمال اسکیل انڈسٹریس کے تحت دس لاکھ کی  رقم  دلانے کی بھی بات کہی۔

مرڈیشور مرکزی جماعت کے صدر جناب امین سیف اللہ نے اپنے خطاب میں  کینرا مسلم خلیج کونسل کی شروعات پر نہایت مسرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ منکی ، مرڈیشور اور بھٹکل کے عوام کو  ایک دوسرے کے مزید قریب آنے اور علاقہ کے مسائل کو مل جل کر حل کرنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزراء جب وعدے اور اعلانات کرتے ہیں تو اُس کے بعد ہمارا کام  یہ ہوتا ہے کہ ہم اُس کا صحیح طور پر فالو آپ کریں۔ انہوں نے اس تعلق سے کینرا مسلم خلیج کونسل کا دفتر مرڈیشور میں عنقریب قائم کئے جانے کی بات کہی اور بتایا کہ دفتر کی شروعات کے ساتھ ہی  سرکاری اسکیموں کا فائدہ اُٹھانے میں آسانی ہوگی۔

قائد قوم جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن،  محمد یونس قاضیا  و دیگر نے بھی اپنے اپنے تاثرات پیش کئے۔ صدارتی خطاب کرتے ہوئے منکی کمیونٹی کےصدر جناب ابومحمد مختصر نے  بتایا کہ  گذشتہ روز منکی کے  ایک وفدنے بنگلور میں اقلیتی بہبود اورمحکمہ وقف کے وزیرجناب ضمیر احمد خان سے  ملاقات کی تھی، جنہوں نے منکی کے دس غریب لوگوں کو عمرہ جانے  کے لئے خصوصی پیکج دینے کا اعلان کیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ منکی میں  40 گنٹہ زمین فراہم کرنے پر اقلیتوں کے لئے کم لاگت کے چالیس مکانات بھی تعمیر کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے  اس موقع پر  جناب ضمیر احمد خان کا منکی کمیونٹی کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔

اسٹیج پر کینرا مسلم خلیج کونسل کے صدر جناب عبدالقادر باشہ رکن الدین، بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے صدر جناب زاہد رکن الدین، بھٹکل مسلم جماعت کے صدر محمد اشفاق سعدا،  شراوتی کونسل  کے صدر جناب خواجہ ابکار سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

حافظ محمد مُبین ابوحُسینا کی تلاوت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا، ابوذر ابو حُسینا نے نشید پیش کی، ضیاء ابو محمد مختصر نے افتتاحی کلمات پیش کئے، منکی کمیونٹی کا پیغام منکی کمیونٹی کے سکریٹری محمد فیضان ساوڑا نے پڑھ کر سنایا،   گیٹ ٹو گیدر کے کنوینر مصدق کٹنگری نے  کلمہ تشکر پیش کیا۔عابدین ابوحُسینا نے خوبصورت اشعار کے ساتھ اور نہایت دلکش  انداز میں نظامت کے فرائض انجام دئے۔

مہمانان کے خطاب اور اُن کی تہنیت کے بعد  بچوں نے  تفریحی پروگرام پیش کیا، اس موقع پر نوجوانوں کی ایک ٹیم نے  پونزی اسکیم پر ایک خوبصورت ڈرامہ پیش کیا جسے حاضرین نے خوب داد و تحسین سے نوازا۔ نوجوانوں کی جانب سے دیگر تفریحی کھیل بھی پیش کئے گئے۔ جبکہ آخر میں  ریفل ڈراء کے ذریعے منکی  جماعت کے ممبران میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ آخر میں  جماعت کے نائب صدر  عبدالرشید حاجیکا نے تمام حاضرین اور دیگر مہمانان کا  شکریہ ادا کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...