این ڈی اے میں شامل مانجھی نے دلتوں کے ساتھ ہو رہے سلوک پر بی جے پی کو بنایا نشانہ

Source: S.O. News Service | Published on 24th September 2021, 12:18 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ،24؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) بھگوان رام کے وجود پر انگلی اٹھانے کے بعد بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی کو بی جے پی لیڈروں کی لگاتار تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جمعرات کو انھوں نے بی جے پی لیڈروں پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انھیں (بی جے پی کو) بھی مندروں میں دلتوں کے داخلے کے بارے میں بولنا چاہیے۔ مانجھی کرناٹک کے اس واقعہ کا تذکرہ کر رہے تھے جہاں مندر انتظامیہ نے ایک دلت والد پر 23 ہزار روپے کا جرمانہ لگایا، جو مندر کے دروازے کے باہر پوجا کر رہا تھا لیکن اس کا دو سال کا بیٹا 4 ستمبر کو اس میں داخل کر گیا۔

مانجھی نے کہا کہ ’’مذہبی مافیا ایسے واقعات کے بارے میں کچھ نہیں کہیں گے۔ وہ اس کے بارے میں خاموش ہو جاتے ہیں۔ کوئی بھی دلت طبقہ کے مندروں میں داخلے پر پابندی لگانے پر نہیں بولے گا۔ وہ دلت لوگوں کو مندروں میں داخل کرنے یا مذہبی کتابیں پڑھنے کو ٹھیک نہیں سمجھتے۔‘‘ مانجھی نے اس تعلق سے کیے گئے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’میں جو کچھ بھی کہہ رہا ہوں... صدیوں کے درد کا نتیجہ ہے۔ ہم نے اب تک اپنا غصہ ظاہر نہیں کیا۔‘‘

واضح رہے کہ مانجھی نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ انھیں بہار کے اسکولی نصاب میں رامائن کو شامل کرنے کو لے کر کوئی اعتراض نہیں ہے، لیکن رامائن کی کہانی سچائی پر مبنی نہیں ہے۔ مانجھی نے صاف لفظوں میں کہا تھا کہ ’’رامائن میں کئی اچھی چیزیں ہیں جن کا استعمال ہمارے بچوں اور خواتین کو تعلیم یافتہ کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ ہمارے بڑوں اور خواتین کی عزت کرنا اس کتاب کی خصوصیات ہیں۔ مجھے رامائن کو نصاب میں شامل کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے، لیکن میں نجی طور سے مانتا ہوں کہ یہ ایک خیالی کتاب ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ رام ایک عظیم شخص تھے اور وہ زندہ تھے۔‘‘

مانجھی کے اس بیان ے بعد بی جے پی رکن اسمبلی ہری بھوشن ٹھاکر نے کہا تھا کہ ’’مانجھی نے رام کے وجود پر سوالیہ نشان لگایا ہے۔ میں مانجھی سے سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ ان کے والدین نے ان کا نام جیتن رام مانجھی کیوں رکھا۔ وہ مریادا پرشوتم بھگوان شری رام کے نام پر گھٹیا سیاست کر رہے ہیں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...