منیش تیواری نے کسانوں کے مسئلہ پر لوک سبھا میں دیا تحریک التواء کا نوٹس

Source: S.O. News Service | Published on 29th November 2021, 11:46 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،29؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  کانگریس کے رکن پارلیمنٹ منیش تیواری نے لوک سبھا میں تحریک التواء کا نوٹس دیا ہے جس میں کسانوں کے لئے معاوضہ کا مطالبہ کیا گیا ہے، جنہوں نے ایک سال کے احتجاج میں اپنی جان گنوائی ہے۔ اپنے نوٹس میں منیش تیواری نے کہا کہ میں فوری اہمیت والے خاص معاملے پر بحث کے مقصد سے ایوان کی کارروائی ملتوی کرنے کی تحریک پیش کرنے کی اجازت چاہتا ہوں۔ حکومت نے حال ہی میں زراعت کے تین قوانین کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس پر کسان گزشتہ ایک سال سے احتجاج کر رہے ہیں۔

منیش تیواری نے کہا کہ تحریک کے دوران، بہت سے کسانوں نے سخت موسم، حکومت کی طرف سے طاقت کے مبینہ استعمال اور کسانوں پر ہوئے پرتشدد حملوں کی وجہ سے انہوں نے اپنی جانیں گنوائیں، خاص طور پر لکھیم پور کھیری کا واقعہ جہاں کسانوں کو مبینہ طور پر تیز رفتار گاڑیوں کے ذریعہ کچل دیا گیا۔ بہت سے کسانوں نے اپنی روزی روٹی کھو دی کیونکہ وہ تینوں زرعی قانون کی واپسی کے لئے احتجاج کرتے ہوئے سرحدوں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ بہت سے معاملات میں جن کسانوں نے اپنی جانیں گنوائیں وہ اپنے خاندان کے لیے واحد کمانے والے تھے۔

انہوں نے نوٹس میں مزید کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ میں اپنے جواب میں کہا ہے کہ اس نے ان کسانوں پر نظر نہیں رکھی جنہوں نے احتجاج میں اپنی جانیں گنوائیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی جانیں گنوانے والے کسانوں کا ریکارڈ بنائے اور ان کے لواحقین کو معاوضہ دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں حکومت کی طرف سے کسانوں کی زندگیوں کو نظر انداز کرنے کے اس سنگین مسئلے کو اٹھانا چاہتا ہوں۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ مانیکم ٹیگور نے بھی ایسا ہی لوک سبھا میں تحریک التوا کا نوٹس دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...