سیکڑوں مظاہرین کی منی پور کے وزیراعلیٰ کی ذاتی رہائئش گاہ پردھاوا بولنے کی کوشش
امپھال،29/ستمبر(ایس او نیوز /ایجسی) منی پور میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان جمعرات کی رات لوگوں کے ایک گروپ نے امپھال ایسٹ میں ہینگانگ میں وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کی ذاتی رہائش گاہ پر دھاوا بولنے کی کوشش کی۔ لیکن اس وقت وزیراعلیٰ اور ان کی فیملی وہاں موجود نہیں تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق رات تقریباً 10.30 بجے تک سیکورٹی اہلکاروں نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔ ایک سیکورٹی اہلکار نے بتایا کہ ریزرو آرمی فورس کی موجودگی میں ہجوم نے جب احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی تو فورس نے انہیں روک دیا۔
تازہ مظاہرے اس وقت شروع ہوئے جب دو لاپتہ نوجوانوں کی تصویریں گردش کرنے لگی 6 جولائی سے لاپتہ تھے،بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔
بدھ کو احتجاجی طلباء نے سی ایم بنگلہ اور راج بھون کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی۔ سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی تاہم طلباء کے نمائندوں کو گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔