بھٹکل میں منی پال ہیلتھ کارڈ 2021 کا افتتاح؛ KMC اسپتال میں علاج کرانے پر پچیس سے پچاس فیصد تک رعایت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd September 2021, 8:38 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 23 ستمبر (ایس او نیوز)  مشہور و معروف  KMC اسپتال  کی  ساحلی کرناٹکا میں واقع کسی بھی شاخ  میں  منی پال ہیلتھ کارڈ دکھانے پر پچیس سے  پچاس فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کرتے ہوئے    منی پال اکیڈمی آف  ہائیر ایجوکیشن پرو چانسلر  ڈاکٹر ایچ ایس بلّال  نے آج جمعرات کو   منی پال ہیلتھ کارڈ 2021  کا اجراء کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ  بیس سالوں سے  منی پال اسپتال  کوالٹی ہیلتھ کیئر فراہم کرتا آیا ہے۔

بھٹکل کے ایک پرائیویٹ ہوٹل میں ہیلتھ کارڈ کا افتتاح کرتے ہوئے  ڈاکٹر ایچ ایس بلّال نے بتایا کہ  ہم چاہتے ہیں کہ سماج کا ہر طبقہ   ہماری کوالٹی ہیلتھ کئیر کا فائدہ اُٹھائیں، اسی کو دیکھتے ہوئے پہلے پہل  صرف دکشن کنڑا کے عوام کےلئے ہیلتھ کارڈ کی شروعات کی گئی تھی، مگر اب   ساحلی کرناٹکا   دکشن کنڑا، ا ُڈپی، اُترکنڑا سمیت ریاست کے دیگراضلاع داونگیرے،  چتردرگہ،  شموگہ، ہاویری، چکمنگلور اور بلاری وغیرہ کے عوام کو بھی ہیلتھ کارڈ کی سہولت فراہم کررہے ہیں تاکہ مڈل کلاس سمیت  غریب طبقہ بھی اپنا  علاج کرانے سے محروم نہ رہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  KMC کے  میڈیکل سپرینٹنڈنٹ  ڈاکٹر اویناش شٹی نے بتایا کہ  منی پال آروگیہ کارڈ (یعنی ہیلتھ کارڈ)  کے ذریعے عوام بالکل ہی کم لاگت پر  بہترین علاج معالجہ   کراسکتے ہیں۔ آگے بتایا کہ  چھوٹی سی قیمت دے کر کوئی بھی یہ ہیلتھ کارڈ خرید سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ   ہیلتھ کارڈ  خریدنے پر آوٹ پیشنٹوں کو  سوپر اسپیشالٹی ڈاکٹروں سمیت ماہر ڈاکٹروں کو کنسلٹ کرنے پر پچاس فیصد تک رعایت دی جائے گی، لیباریٹری اور مرض کی تشخیص کرنے  کے دیگر جانچ پر  30 فیصد  رعایت ، ریڈیولوجی پر 20 فیصد، اسپتال کے فارمیسی سے دوائیں خریدنے پر 20 فیصد اور  اسپتال کے جنرل وارڈ کے اِن پیشنٹ کے بل پر 25 فیصدتک رعایت دی  جائے گی۔ اس کے علاوہ بھی انہوں نے اس کارڈ کے دیگر فوائد گنوائے۔

ڈاکٹر اویناش شٹی نے بتایا کہ یہ تمام سہولیات ساحلی کرناٹکا  اور  گوا میں  موجود  منی پال گروپ اسپتالس میں فراہم  کرائی گئی ہیں جس  میں  منی پال KMC،  ڈاکٹر ٹی ایم  اے پائی اسپتال اُڈپی، کارکلاسمیت مینگلور  جیوتی سرکل پر واقع کے ایم سی  اسپتال  اور عطّاور کے ایم سی اسپتال  اور دیگر  ڈینٹل کالجس وغیرہ بھی شامل ہیں۔

منی پال آروگیہ کارڈ 2021 حاصل کرنے یا مزیدمعلومات کے لئے  بھٹکل  میں  سینٹ  ملاگریس  سوھاردا  دفتر  ( 9538894590) پر رابطہ  کیا جاسکتا ہے۔

پریس کانفرنس میں کستوربا اسپتال (کے ایم سی) منی پال  کے ڈپٹی مینجر موہن شٹی،  مارکیٹنگ ایکزی کوٹیو  راجیندرا نائک وغیرہ   بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔