’نیچ‘والے بیان پر پھر پھنسے منی شنکر ائیر ”میں اُلّو ہوں، لیکن اتنا بڑا نہیں“

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th May 2019, 10:42 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15/ مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) وزیر اعظم مودی کو ’نیچ‘ کہنے والے بیان کو ایک ویب سائٹ میں مضامین لکھ کر اس کو صحیح ٹھہرانے کی صورت میں کانگریس لیڈر منی شنکر ایئر نے کہا ہے کہ ایک لائن لے کر اس میں مجھ سے سوال پوچھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ میں اس کھیل میں پھنسنے والا نہیں ہوں، میں اُلّو ہوں، لیکن اتنا بڑا الو نہیں ہوں۔میں ہمیشہ سے میڈیا کا شکار رہا ہوں اور اس نے میرا بہت نقصان کیاہے۔میں اس پر کوئی صفائی نہیں دوں گا، مجھے بتایا گیا ہے کہ پارٹی کی جانب سے سرکاری بیان دیا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب وہ 6 سال کے تھے تو وزیر اعظم نہرو ملک کے وزیر اعظم بنے تھے اور جب 23 سال کے ہوئے تو وہ اس دنیا سے چل بسے۔میں نے سیاست اسی وقت سیکھی۔آج اس حکومت نے جو ماحول بنایا ہے اس کا موازنہ نہروکے زمانے سے نہیں ہوسکتا۔آپ کو بتا دیں کہ انگریزی ویب سائٹ میں لکھے ایک مضمون میں کانگریس کے سینئر لیڈر منی شنکر ایئر نے دو سال پہلے پی ایم مودی کو نیچ بتانے والے اپنے بیان کو صحیح ٹھہرا کر ایک بار پھر ماحول گرم کردیا ہے۔ اپنے مضمون میں منی شنکر نے راجیو گاندھی اور بالاکوٹ ایئر اسٹرائک پر وزیر اعظم مودی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دو سال پہلے انہوں نے اپنے تبصرے میں کہا تھا حالانکہ تب تنازعہ ہونے کے بعد ایئر نے اسے اپنی خراب ہندی کی غلطی بتاتے ہوئے معافی مانگی تھی۔اس بات کا اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ بی جے پی نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کا دوہرا کردار اورتکبرپھرسامنے آیا ہے اور اسے اس بارے میں جواب دینا چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...