سورتکل جنکشن کے قریب بار میں جھگڑے کے بعد ایک نوجوان کا بہیمانہ قتل
برہماور30/نومبر (ایس او نیوز) سورتکل جنکشن کے قریب واقع ایک بار میں دیر رات ہوئے ایک جھگڑے کے دوران ایک نوجوان کو تیز دھار والے ہتھیاروں سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق سندیش (30سال) شراب کے بار میں اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا۔ کچھ دیر بعد سندیش کے کچھ پرانے شناسا نوجوانوں کی ایک گینگ وہاں پہنچ گئی۔ پھر انہوں نے سندیش سے جھگڑ نا شروع ہوگیا۔ تھوڑی ہی دیر میں بات اتنی بڑھ گئی کہ ان لوگوں نے اچانک تیز دھار والے ہتھیار نکال لیے اور سندیش پر بہیمانہ انداز میں حملہ کردیا۔ جب سندیش ہلاک ہوگیا تو وہ گینگ موقع پر سے نکل گئی۔
بتایاجاتا ہے کہ سندیش نے سبریملا (آئیپّا) مندر جانے کی منت مانگ کر مالا پہن لی تھی۔ اور کل ہی اس نے مالا اتاری تھی۔ سندیش کو موت کے گھاٹ اتارنے والی گینگ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ماضی میں سندیش ان لوگوں کی تنظیم سے جڑا ہواتھا۔سورتکل پولیس نے کیس رجسٹر کرنے کے بعد اس معاملے سے جڑے ہوئے راجا، گنیش اور سہیل نامی ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔