منگلورو میں ’ویمن انڈیاموومنٹ‘کی جانب سے فحاشی اور منشیات مخالف احتجاجی مظاہرہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th July 2019, 12:55 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 17/جولائی (ایس او نیوز) ضلع جنوبی کینرا میں بڑھتی ہوئی فحاشی اور منشیات کے بے لگام استعمال کے خلاف ’ویمن انڈیا موومنٹ‘ (ڈبلیو آئی ایم)کی جانب سے منگلورو ڈی سی دفتر کے روبرو ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیاگیا۔

 ڈبلیو آئی ایم کی صدر نصریہ بیلارے نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا”منشیات کے عادی افراد کی تعداد ضلع میں روزبروز بڑھتی جارہی ہے۔ اس کی وجہ سے قتل، ہراسانی اور عصمت دری جیسے جرائم میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ اور یہ ایک خطرناک رجحان ہے۔اس سے لڑکیوں او رخواتین کی جان کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔“

 نصریہ نے مزید کہا کہ ” ضلع کے نامور کالجوں کے احاطے میں منشیات فروشی بغیر کسی روک ٹوک کے عام ہوگئی ہے۔ اس کی وجہ سے طلبہ سوشیل میڈیا پر فحاشی کے علاوہ لڑکیوں کی عصمت دری جیسے معاملات میں ملوث ہورہے ہیں۔اس لئے ضلع انتظامیہ اور محکمہ پولیس کو اس کے خلاف سخت اقدامات کرنے ہونگے۔“

اس موقع پر ڈبلیو آئی ایم کی نیشنل کمیٹی کی رکن فرزانہ، سی ایف آئی کی نیشنل کمیٹی کی رکن مصریہ، ڈبلیو آئی ایم کی ڈسٹرکٹ سیکریٹری روبیہ کے علاوہ دیگر خواتین اور طالبات موجود تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی