منگلورو،30؍اکتوبر (ایس او نیوز)ایک 60 سالہ خاتون نے سمندر میں کود کر اپنی جان دے دی جس کی لاش بعد میں اوچیلا ساحل کے کنارے پر برآمد ہوئی۔ مہلوک خاتون کی شناخت اوشا کے طور پر کی گئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ماضی میں بھی دومرتبہ اس خاتون نے خودکشی کی ناکام کوششیں کی تھیں۔لاش بر آمد ہونے کی اطلاع ملنے پر الال پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال میں روانہ کردیا۔