منگلورو: پہلوانوں پر ہونے والے جنسی ہراسانی کے خلاف بی جےپی خاتون لیڈران خاموش کیوں ؟: مختلف عوامی تنظیموں کا متحدہ احتجاج
منگلورو: 6؍جون(ایس اؤ نیوز ) ڈبلیو ایف آئی کے صدر، رکن پارلیمان برج بھوشن سنگھ کی طرف سے پہلوانوں پر ہونے والی جنسی ہراسانی کو لے کر بی جےپی کی خاتون لیڈران کیوں خاموش ہیں ؟ ۔اُڈپی۔ چک منگلورو کی رکن پارلیمان ،وزیر شوبھا کرندلاجے نے بیان دیا ہےکہ پہلوانوں کے احتجاج کےلئے بیرونی پیسے سے قوت ملی رہی ہے ؟ اس بیان میں کتنی سچائی ہے ؟۔ جن وادی مہیلا سنگھا کی لیڈر، سابق کارپوریٹر جینتی بی شٹی نےبی جےپی خاتون لیڈران سے کچھ اس طرح چھبتا ہوا سوال کیا۔
نئی دہلی میں پہلوانوں کی طرف سے پچھلے کئی دنوں سے جاری احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے وہ مینگلور کے کلاک ٹاور میں مختلف تنظیموں کی جانب سے منعقدہ احتجاجی جلسہ میں خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت ملک کے وقار میں اضافہ کرنےو الے پہلوانوں کے ساتھ بے عزتی سے پیش آرہی ہے۔ڈبلیو پی ایف آئی کے صدر ، رکن پارلیمان ،80سے زائد کریمنل مقدمات کے ملزم برج بھوشن سنگھ کو صرف بی جےپی سے تعلق رکھنے کی وجہ سے گرفتارکئے بغیر حیلے بہانے کئے جارہے ہیں۔ جس کی وجہ سے بیرونی ممالک میں بھی بھارت کی بدنامی ہورہی ہے۔ ملک کی عورتوں کو ماں کہنے والے بی جے پی خاتون لیڈران پہلوانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف زبان نہ کھولنا افسوس ناک ہے۔ احتجاج میں وچارواری سنگھا کے قومی صدر پروفیسر نریندرنایک، موظف لکچرر پروفیسر پٹھابھی رام سومیاجی ، ادیبہ بی ایم روہنی ، جیوتی چیلےیارو، مفکر ڈاکٹر کرشنپا کونچاڑی، ڈی وائی ایف آئی کے ریاستی صدر منیر کاٹی پالیا، دکشن کنڑا ضلعی صدر بی کے امتیاز، مختلف تنظیموں کے عہدیداران ، سداشیو داس، سنی ڈیسوزا، رمیش الال، ابراہیم وغیرہ شریک تھے ۔ سنیل کمار بجال نے استقبال اور افتتاحی کلمات پیش کئے۔