منگلورو میں پانی کی قلت سے شہریوں کے علاوہ اسپتالوں کے معمولات بھی متاثر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th April 2019, 8:56 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو26/اپریل (ایس او نیوز) شہر میں پانی کی قلت نے عوام کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کے ہاسٹلوں اور اسپتالوں کو بھی کو بری طرح متاثر کرنا شروع کیاہے۔

خیال رہے کہ پانی کی قلت پر قابو پانے کے لئے انتظامیہ پانی کی راشننگ کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ فی الحال بہت سے مقامات پر پانی کی فراہمی کے اوقات محدود کردئے ہیں، جس سے عام رہائشی اپارٹمنٹس متاثر ہورہے ہیں، لیکن اس کا سب سے برا اثر تعلیمی اداروں کے ہاسٹلوں میں اور کرایہ دار مہمان (پیئنگ گیسٹ) کے طور پر رہنے والے طلبہ پر پڑا ہے۔اورفی الحال جو صورتحال ہے اسے دیکھ کر اندازہ لگایا جارہا ہے کہ آئندہ مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کنکن ناڈی میں ایک عوامی بیت الخلاء کو پانی کی قلت کی وجہ سے پچھلے کچھ دنوں سے بند کردیا گیا تھا۔ اسے جمعرات کے دن دوبارہ کھول تو دیا گیا ہے لیکن عوامی بیت الخلاء کا انتظام کرنے والوں نے وہاں عوام کو ہاتھ پیر دھونے کے لئے پانی استعمال کرنے پر پابندی لگادی ہے۔ کچھ کالجوں میں گرمی کی چھٹیوں کو شیڈول بدل دیا گیا ہے۔پہاڑی علاقوں پر واقع رہائشی اپارٹمنٹس اور کامپلیکس میں بھی پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔دوسری طرف شہر کے جو بڑے اور مشہور مالس ہیں انہوں نے اپنے گاہکوں کے لئے پانی کے استعمال پر ابھی تک کوئی پابندی عائد نہیں کی ہے۔

منگلورو کے وینلاک اسپتال میں پانی کی سپلائی کے محدود اوقات پر عمل شروع کیا گیا ہے۔ یہاں صبح 6بجے سے 8تک، 10بجے سے 12بجے تک اور پھر شام میں 4بجے سے 6بجے تک پانی سپلائی کیاجارہا ہے۔ اس طرح پانی کی راشننگ کرنے سے اسپتال کا ڈایالیسس شعبہ زیادہ متاثر ہونے کے امکانا ت ہیں کیونکہ اس کے لئے پانی کی بہت زیادہ ضرورت رہتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔