منگلورو وینلاک اسپتال میں بھی اب ہوگی کورونا وائرس کی جانچ

Source: S.O. News Service | Published on 1st April 2020, 9:39 PM | ساحلی خبریں |

منگلورویکم /اپریل (ایس او نیوز) ریاست کرناٹکا اور خاص کر ساحلی علاقے میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے معاملات کی وجہ سے اس علاقے میں کورونا وائرس کی سہولت والی لیباریٹری بہت ضروری ہوگئی تھی۔کیونکہ اب تک اس علاقے سے کورونا جانچ کے لئے صرف شیموگہ لیباریٹر ی میں سیمپل بھیجے جارہے تھے۔اور جانچ رپورٹ آنے میں کافی تاخیر ہورہی تھی۔

اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے اب یکم اپریل سے منگلورو کے وینلاک ڈسٹرکٹ اسپتال میں بھی کورونا وائرس کی جانچ کرنے کے لئے منظوری دی گئی ہے۔وزیر صحت سری راملو نے اپنے حالیہ دورے کے وقت یہ اعلان کیا تھا کہ حکومت ریاست کے تمام اضلاع میں کورونا وائرس جانچ کے لئے لیباریٹریز قائم کرنے پر غور کررہی ہے۔چونکہ منگلورو میں انٹرنیشنل ایئر پورٹ موجود ہے اور زیادہ تر بیرونی ممالک سے آنے والے مسافر اسی ہوائی اڈے پر اترتے ہیں، اس لئے یہاں پر فوری جانچ کی سہولت بہت ضروری تھی۔

منگلورو کی اس لیباریٹری میں ڈاکٹر شرت کمار اور ڈاکٹر مدھو سدھن سمیت پانچ افراد کی ٹیم رہے گی۔اب امید کی جارہی ہے کہ اس لیباریٹری پوری طرح عملی طورجب کام کرنے لگے گی توجانچ رپورٹ ایک ہی دن میں مل جائے گی۔لیباریٹری کے قیام کے لئے حکومت نے 60لاکھ روپے خرچ کیے ہیں۔

ضلع جنوبی کینرا کی ڈپٹی کمشنر سندھو بی روپیش نے بتایا کہ حکومت نے لیباریٹری منظور کر دی ہے اور انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کی طرف سے اجازت نامے کا انتظار کیا جارہا ہے۔اس میں جانچ کے لئے ضروری آلات اور ضروری سازوسامان فراہم کیے گئے ہیں۔یہاں بشمول کوروناوائرس کے دیگر وائرس سے ہونے والی بیماریوں کی جانچ آسانی کے ساتھ کی جاسکے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی