منگلورو: گئو رکھشا کے مقصد سے بجرنگ دل سڑکوں پر اترنے کے لئے  تیار؛کٹر ہندوتواوادی لیڈر شرن پمپ ویل نے ضلعی انتظامیہ کو دی وارننگ

Source: S.O. News Service | Published on 7th October 2020, 3:19 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،7؍اکتوبر(ایس او نیوز) وشوا ہندوپریشد کےریجنل سیکریٹری اور کٹر ہندوتواوادی لیڈر شرن پمپ ویل نے ایک اخباری کانفرنس کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ اگرضلع انتظامیہ نے  گئو کشی،گئوچوری اور غیر قانونی رفت پر پابندی نہیں لگائی تو بجرنگ دل کے کارکنان ہندوؤں کے لئے بڑی تقدیس کا درجہ رکھنے  والی گائے کی حفاظت کے لئےسڑکوں پر اتر آئیں گے۔

شرن نے  کہا کہ غیر قانونی  طور پر بے رحمانہ انداز میں گائیں قصائی خانے میں لے جانا ہندوؤں کے جذبات بھڑکانے کا کام ہے جو بڑی منصوبہ بندی کے ساتھ کیا جارہا ہے۔ اس  کے علاوہ مختلف مقامات پر گائے ذبح کرنے ، چوری کرنے اور غیر قانونی رفت کے پیچھے ایک بڑا مافیا کام کررہا ہے۔ پولیس اور حکومت کو اس کاپردہ فاش کرنا چاہیے۔

شرن پمپ ویل نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر سرکاری طور پر گئو کشی اور گئو چوری کی وارداتوں پر روک نہیں لگائی گئی  تو بجرنگ دل کارکنان احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر اتریں گے ۔ پھر اس کے بعد جو حالات ہونگے اس  کے لئے ضلع انتظامیہ ہی پوری طرح ذمہ دار ہوگی۔

پریس کانفرنس کے موقع پر بجرنگ دل ریجنل کنوینر بھوجنگ کولال ، ڈسڑکٹ سیکریٹری شیوا نند مینڈن، ڈسٹرکٹ نائب صدر  منوہر سوورنا، پردیپ پمپ ویل اور گروپرساد الال وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔