منگلورو:چارمڈی گھاٹ پر ایک مہینے تک کے لئے موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت پر لگی پابندی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th August 2019, 12:45 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 15/اگست (ایس او نیوز)جنوبی کینرا کے ڈپٹی کمشنر سسی کانت سینتھل نے جنوبی کینرا اور چکمگلورو کو جوڑنے والی چارمڈی گھاٹ کے سڑک پر 15اگست سے ایک مہینے تک کے لئے موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی لگادی ہے۔

ڈی سی نے اس پابندی کو موٹر وھیکلس ایکٹ 1988کی دفعہ 115اوررُول(221A(5کے تحت 14اگست کی آدھی رات سے لاگو کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔اب اس پابندی کے بعد چارمڈی گھاٹ سے گزرنے والی ٹریفک کو اوجیرے سے دھرمستھلا۔ کوکّاڈا، گونڈیا۔ شیرڈی (نیشنل ہائی وے 75) اور موڈیگیرے ہینڈپوسٹ سے جینّا پورا۔آانے محل، شیرڈی۔ گونڈیا کے راستے پر موڑ دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ منگلورو۔ ویلّاپورم نیشنل ہائی وے73 پرچارمڈی گھاٹ روڈکے علاقے میں 8اگست سے بہت ہی زیادہ برسات ہورہی ہے۔10اگست کو طوفانی ہواؤں اور موسلادھار بارش ہونے کی وجہ سے گھاٹ کے مختلف حصوں میں زمین کھسکنے اور درختوں کے اکھڑنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔روڈ کی بگڑی ہوئی حالت کا جائزہ لینے کے بعد نیشنل ہائی وے اتھاریٹی منگلورو ڈیویژن کے ایکزیکٹیو انجینئر نے ڈی سی کو درخواست دی تھی کہ اس علاقے میں چونکہ سفر کرنے والوں کے لئے حادثات کا خدشہ بنا ہوا ہے اور سڑک کی مرمت کا کام بھی صحیح طریقے سے انجام دینا ضروری ہے اس لئے ٹریفک پر پابندی لگادی جائے۔ایکزیکٹیو انجینئر کی درخواست کا جائزہ لینے کے بعد ڈپٹی کمشنرنے چارمڈی گھاٹ کے علاقے میں مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے موٹر گاڑیوں کی نقل و حرکت پر ایک مہینے تک کی پابندی عائد کردی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔