منگلورو میں 2نوجوان لڑکیوں نے کرلی خود کشی

Source: S.O. News Service | Published on 3rd December 2019, 1:36 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو3/دسمبر(ایس او نیوز)پچھلے کچھ دنوں نے جنوبی کینرا میں نوجوان بچوں کے خودکشی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ تازہ واقعے میں منگلورو کے دو الگ الگ مقامات پر دو نوجوان لڑکیوں نے خودکشی کرلی ہے۔

2دسمبر کو پیش آئے ان واقعات میں پہلا معاملہ پتور کا ہے جس میں اوشا نامی فرسٹ پی یو سی کی طالبہ نے پھانسی لگاکر اس وقت خود کشی کرلی جب گھر پر کوئی بھی موجود نہیں تھا۔جبکہ دوسرا واقعہ بینگرے میں پیش آیا۔ انیشا (24سال) نے پھانسی لگا کر اس وقت خودکشی کرلی جبکہ گھر میں تمام لوگ موجود تھے۔ اس نے اپنا کمرہ اندر سے مقفل کرکے پھانسی لگائی تھی۔ بڑی دیر تک کمرے سے باہر نہ نکلنے پر گھر والوں نے دستک دی۔ جواب نہ ملنے پر کسی طرح مشقت کرکے دروازہ کھولا گیا تو انیشا پھندے سے لٹک رہی تھی۔ جب اسے اسپتال لے جانے کی کوشش کی جارہی تھی تو راستے میں ہی اس نے دم توڑ دیا۔گھر والوں کا کہنا ہے کہ انیشا کے والدکسی بیماری کا شکا رہیں جس کی وجہ سے اس نے ذہنی پریشانی کے عالم میں یہ انتہائی قدم اٹھا یا ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔