جنوبی کینرا میں سامنے آئے بلیک فنگس کے 12 معاملے ۔ 2  مریض ہوگئے فوت

Source: S.O. News Service | Published on 24th May 2021, 12:16 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

 منگلورو، 24؍ مئی (ایس او نیوز) جنوبی کینرا ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کے لئے کووڈ کے ساتھ بیلک فنگس انفیکشن مزید درد سر کا سبب بن گیا ہے۔ 

ڈی ایچ او ڈاکٹر کشور کمار کے مطابق 15 مریضوں میں بلیک فنگس کی نشاندہی کی گئی اور جانچ کے بعد اب تک ان میں سے 12 مریضوں میں بلیک فنگس انفیکشن کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ بقیہ 3 کو ابھی مشتبہ مریضوں میں رکھا گیا ہے اور ان کی صحت پر گہری نظر رکھی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ضلع میں اب تک دو مریض بلیک فنگس کی وجہ سے فوت ہونے  کی بات بھی سامنے آئی ہے۔ 

ڈی ایچ او نے واضح کیا کہ 15  بلیک فنگس معاملوں میں 6  مریضوں کا تعلق جنوبی کینرا سے  ہے اور 9 دوسرے اضلاع تعلق رکھنے والے مریض ہیں۔ فوت ہونے والوں میں سے ایک مریض جنوبی کینرا اور دوسرا چترا درگہ کا رہنے والا تھا۔  انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تا حال ضلع میں وہائٹ فنگس کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
    

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...