منگلوروکے تلپاڈی میں جانور لے جارہے ٹرک کے ساتھ تین افراد گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th July 2019, 11:55 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو 15/جولائی (ایس او نیوز) مقامی افراد کی طرف سے الال پولیس کو اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس افسران نے کیرالہ سرحد سے بالکل قریب تلپاڈی کے دیوی پورامیں جانوروں سے بھرے ایک ٹرک کو روک لیا اور اس میں موجود جانوروں کوضبط کرنے کے علاوہ تین افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ دو افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق مغربی گھاٹ کے علاقے سے کیرالہ کی طرف جارہے اس ٹرک میں 18بھینسے اور 4بھینسیں تھیں۔پولیس نے جب ٹرک کوروکنے کی کوشش کی تو ٹرک پر سوار دو افراد فرار ہوگئے جبکہ ٹرک کے کیبن میں موجود تین لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کی شناخت ہاسن ضلع کے رہنے والے چندے گوڈا اور رویندرا کے علاوہ کاسرگوڈ کے رہنے والے فاروق کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک کنٹینر ٹرک میں 22جانوروں کو بہت ہی ظالمانہ انداز میں ٹھونس کر لے جایا جارہاتھا۔اس لئے جانوروں کو ضبط کرکے پاجیرومیں واقع مویشیوں کے باڑے میں بھیج دیاگیا ہے۔ الال پولیس نے کیس درج کرلینے کے بعد مفرور ملزمین کی گرفتاری کے لئے جال بچھادیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...