منگلورو میونسپل کارپوریشن کے سوئمنگ پول میں ایک نوجوان ڈوبنے سے ہوا ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th March 2019, 12:58 PM | ساحلی خبریں |

بنٹوال 25؍مارچ (ایس او نیوز) لیڈی ہِل علاقے میں واقع منگلورو میونسپل کارپوریشن کے سوئمنگ پول میں تیرنے کے لئے جانے والا نوجوان یجنیش (19سال) نامی نوجوان ڈوب کر ہلاک ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ مارولی کا رہنے والا یجنیش اپنے دوستوں کے ساتھ ٹکٹ خرید کر سوئمنگ پول میں داخل ہوا تھا۔حالانکہ پول کے اطراف تیراکی سکھانے والا عملہ موجود رہتا ہے، لیکن عام طور پر ٹکٹ لے کر اندر آنے والے نوجوان وہی ہوتے ہیں جو کہ تیرنا جانتے ہیں۔ اس لئے تیراکی کی تربیت دینے والے ایسے نوجوانو ں پر زیادہ توجہ نہیں دیتے۔ سوئمنگ پول کے منیجر رمیش نے بتایا کہ یجنیش نے تیرنے کے لئے پول میں اترنے کے چند ہی منٹوں میں کچھ بیمار سا ہو گیااور پول کے کنارے پرموجود ایک سلاخ کے سہارے کھڑا ہوا دکھائی دیا۔ فوری طور پر اسے پول سے باہر نکالا گیا اور ابتدائی طبی امداد دینے کے علاوہ اس کے والدین کو یجنیش کی طبیعت بگڑنے کی اطلاع دی گئی۔ پھر اس کے دوستوں نے اسے اسپتال لے گئے، جہاں اس کی موت واقع ہونے کی تصدیق کی گئی۔ یجنیش نے آئی ٹی آئی ڈپلومہ کورس کیا ہواتھااور تاحال بے روزگار تھا۔ 

خیال رہے کہ اس سوئمنگ پول کو تجدیدکاری کے لئے تین مہینوں تک بند رکھا گیا تھااور حال ہی میں اسے عوام کے لئے کھول دیا گیا تھا۔اس سوئمنگ پول میں ڈوب کر ہلاک ہونے کا یہ دوسرا معاملہ ہے۔ اس سے قبل اکتوبر 2013میں بھی ایک طالب علم اسی سوئمنگ پول میں ڈوب کر ہلاک ہوچکا ہے۔یجنیش کی موت کے بعدبرکے پولیس اسٹیشن میں غیر فطری موت کا معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...