منگلوروآنے والی ایئر انڈیا فلائٹ کے مسافروں کودبئی ایئر پورٹ پر کرناپڑا گھنٹوں انتظار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th March 2019, 1:16 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو28؍مارچ (ایس او نیوز) ایئر انڈیا ایکسپریس کی فلائٹ جو دبئی سے منگلورو آنے والی تھی اس کے اڑان بھرنے میں تقریباً6گھنٹوں کی تاخیر سے مسافروں کو دبئی ایئر پورٹ پر پریشانی کا سامنا کرناپڑاجس کے خلاف مسافروں نے اپنی برہمی کا اظہار کیا ہے۔

دبئی ایئر پورٹ سے اس طیارے کو منگلورو کے لئے بدھ کی رات میں11.40بجے اڑان بھرنی تھی۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ طیارے کے پائلیٹس نے ایئر پورٹ پہنچنے میں گھنٹوں کی تاخیر کردی اور مسافرطیارے کے اندر ہی لمبے انتظارسے تنگ آکر ایئر انڈیا ایکسپریس کی انتظامیہ اور طیارے کے عملے کے خلاف اپنی ناراضی کا اظہار کرنے پر مجبور ہوگئے۔بتایاجاتا ہے کہ مسافروں کو طیارے سے اتار کر کسی دوسری جگہ بٹھانے اور انہیں راحت پہنچانے کا کوئی متبادل انتظام بھی نہیں کیا گیاتھا۔کافی گرما گرمی اور بحث و تکرار کے بعد یہ طیارہ صبح 5.30بجے دبئی سے روانہ ہوا۔ ایئر انڈیا ایکسپریس کے ذرائع کے مطابق طیارے میں کچھ ٹیکنیکل خرابی پیدا ہوگئی تھی ، جسے درست کرنے میں کافی وقت لگ گیا، جبکہ مسافروں کاکہنا ہے کہ پائلیٹس نے بے پروائی اور غفلت کا مظاہرہ کیا اور مسافروں کے لئے خواہ مخواہ مشکلات کھڑی کردیں۔کیونکہ جس فلائٹ کومنگلورو ایئر پورٹ پر صبح 4.30بجے اترنا تھا وہ نئے شیڈول کے مطابق صبح 10.30بجے منگلورو پہنچ گئی تھی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...