منگلورو:پانڈیشور میں پیش آئی مولانا آزاد بھون پر پتھراؤ کی واردات
منگلورو،14/اگست (ایس او نیوز) جمعرات کی شب میں پانڈیشور میں واقع مولانا آزاد اقلیتی بھون پر شرپسندوں کی طرف سے پتھراؤ کیے جانے کی واردات پیش آئی ہے، جس کے بارے میں آج جمعہ کے دن صبح میں جانکاری ملی ہے۔
جذبات بھڑکا نے کی نیت سے رات کے کسی وقت شرپسندوں کی طرف سے کی گئی اس سنگ زنی سے اقلیتی بھون کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔پانڈیشور پولیس اسٹیشن کے افسران نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیااورنامعلوم شرپسندوں کے خلاف کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغازکیا ہے۔ اس کے علاوہ خود پولیس کمشنروکاش کمار نے بھی موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔
اس شرپسندی کے ردعمل میں کسی ناخوشگوارواقعے کو پیش آنے سے روکنے کے لئے مولاناآزاد اقلیتی بھون کے قریب کرناٹکا اسپیشل ریزرو پولیس (کے ایس آر پی) کی ایک ٹیم کو تعینات کردیا گیا ہے۔