منگلورو پولیس نے چوروں کے پاس سے ضبط کیاگیا3.72کروڑ روپے مالیت کا مال ان کے مالکان لوٹایا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th April 2019, 9:02 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو26/اپریل (ایس او نیوز) منگلورو پولیس کمشنر سندیپ پاٹل کی نگرانی میں منگلورو کے نہرو میدان میں مسروقہ مال ان کے مالکان کو لوٹانے کاپروگرام منعقد کیاگیا۔جس میں سال 2018-19کے درمیان چوروں کے پاس سے برآمد کیا گیا 3.72کروڑ روپے مالیت کا سامان ان کے مالکان کو لوٹادیا گیا۔

سال 2018میں منگلورو کے مختلف پولیس تھانوں میں درج شکایت کے مطابق نقدی، زیورات، موٹر گاڑیاں اور دیگر چیزیں جو چوری ہوئی تھیں ان کی جملہ مالیت 4,30,00,000 روپے تھی۔ اس میں سے 3,40,00,000روپے مالیت کا سامان برآمد کرلیا گیا تھا۔ سال 2019میں  65,00,000لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری ہوا ہے جس میں سے 32,00,000روپے کی اشیاء برآمد کرلی گئی ہیں۔

مسروقہ مال ان کے مالکان کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیس کمشنر سندیپ پاٹل نے کہا کہ ”آج ہم عدالت سے احکام حاصل کرنے کے بعد چوروں کے پاس سے برآمد کیا گیا مسروقہ مال ان کے حقیقی مالکان کے حوالے کررہے ہیں۔یہ برآمد شدہ مسروقہ مال پچھلے کچھ مہینوں سے مختلف پولیس تھانوں میں پڑاہوا تھا۔عوام کا اعتما دحاصل کرنے کے لئے ہم اسے عوامی تقریب میں ہی اصل مالکان کے حوالے کررہے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی