منگلورو ایئر پورٹ پر33لاکھ روپے مالیت کا سونا اسمگلنگ کی کوشش ناکام۔ 2ملزمین گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th July 2019, 12:03 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 29/جولائی (ایس او نیوز)منگلورو انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم افسران نے سونا اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے2مسافرو ں کے قبضے سے  971.59گرام 24 قیراط کا سوناضبط کرلیا ہے جس کی مجموعی مالیت 33لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔سونا اسمگلنگ کی کوشش کرنے والے دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 موصولہ رپورٹ کے مطابق دونوں مسافروں نے دبئی سے منگلورو تک سفر کیا تھااور اس دوران انہوں نے یہ سونا پیسٹ کی شکل میں اپنے مقعد میں چھپا کر رکھا تھا۔کسٹمز افسران کا کہنا ہے کہ ملزمین سے پوچھ تاچھ کے دوران پتہ چلاہے کہ انہوں نے سونا اسمگلنگ کرنے کی کوشش پہلی بار کی تھی۔ایک مسافر کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ کومبلے کا رہنے والا ہے جس کے پاس22.82روپے مالیت کا 652گرام سونے کا پیسٹ موجود تھا۔جبکہ کاسرگوڈ سے تعلق رکھنے والے دوسرے مسافر کے پاس422گرام سوناتھا جس کی مالیت 11.17لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ان دو ملزمین میں سے ایک کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...