منگلورو : سلسلہ وار حادثہ میں موٹر گاڑیوں کو پہنچا نقصان ۔ ایک شخص ہوا شدید زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 31st July 2021, 11:34 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو، 31؍ جولائی (ایس او نیوز)کوتار میں مدنی نگر کے پاس ایک سلسلہ وار حادثہ پیش آیا جس میں ایک آٹو رکشہ اور کار کو بہت نقصان پہنچا اور رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہوا۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق حادثہ کار والے کی بے پروا اور تیز رفتار ڈرائیونگ کی وجہ سے پیش آیا ۔ ڈیرلکٹہ سے منگلورو کی طرف آنے والی ہونڈا کار کی رفتار بے قابو ہوگئی اور وہ سامنے سے آرہے ایک آٹو ڈرائیور سے ٹکرا گئی ۔ تصادم کے بعد ہونڈا کار نے آگے بڑھ کر ایک اور کار کو ٹکر ماری جس میں میڈیکل اسٹوڈنٹس سوار تھے ۔ دوسری طرف تصادم کی وجہ سے آٹو ڈرائیور محمد منصور شدید زخمی ہوگیا اور اس کا رکشہ پوری طرح تباہ ہوگیا ۔ میڈیکل طلبہ کو لے جارہی کار کو بھی اچھا خاصہ نقصان پہنچا ۔ ہونڈا کار کا ڈرائیور گاڑی لاک کرکے موقع پر سے فرار ہوگیا ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کار ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا ۔ 
    
حادثہ کی اطلاع ملنے پر ناگوری پولیس نے موقع پر پہنچ  کر معائنہ کیا اور حادثہ کا سبب بننے والی کار اپنی تحویل میں لے لی ۔ عینی شاہدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس علاقے میں سڑک پر بہت زیادہ گڈھے پڑے ہوئے ہیں اس وجہ سے گاڑیاں بے قابو ہوجاتی ہیں ۔ پولیس نے اپنی ابتدائی تفتیش کے بعد معلوم کرلیا کہ ہونڈا کار چلانے والا کراٹے ماسٹر دھرنپّا ہے جو کہ وٹّل کیپو کا رہنے والا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو: وزیر اعلیٰ بومئی کو دھمکی دینے کا شاخسانہ - ہندو مہا سبھا لیڈر دھرمیندرا گرفتار

آل انڈیا ہندو مہا سبھا کے لیڈر دھرمیندرا  کی جانب سے  کل منگلورو کے ایک ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران گاندھی جی کی طرح وزیر اعلیٰ بسوا راج بومئی کو بھی قتل کرنے کی دھمکی دینے کے بعد آج پولیس نے دھرمیندرا  کو گرفتار کر لیا  ہے۔

بھٹکل وینکٹاپور ندی میں گرکر مزدور ہلاک

تعلقہ کے شرالی نیشنل ہائی وے  کنارے واقع وینکٹاپور ندی میں گرکر ایک مزدور کی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت وینکٹاپور کے رہنے والے  وینکٹ رمن ناگپا گونڈا (51) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بھٹکل : بی جے پی حکومت نے ہندووں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے :  منکال وئیدیا

میسورو میں مندر کو مہندم کرنے پر پوری ریاست میں ہندوتوا وادیوں نے  خاص طور پر ایک ہنگامہ کھڑا کررکھا ہے اور بی جے پی حکومت پر تنقید، دھمکی اور احتجاجات کا سلسلہ چل پڑا ہے ۔ اسی پس منظر میں بھٹکل کے سابق ایم ایل اے منکال وئیدیا نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت نے ...

مینگلور: ہندو مہاسبھا لیڈر کی اخباری کانفرنس میں وزیر اعلیٰ بومئی کو جان سے مارنے کی دھمکی، بی جے پی پر اقلیتوں کی خوشامد کرنے کا الزام

میسور وضلع کے ننجن گڑھ میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چند مندروں کے انہدام کے معاملہ میں ریاستی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے شدت پسند ہندوتنظیم ہندو مہاسبھا کے ریاستی جنرل سکریٹری دھرمیندرا نے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کو جان سے ماردینے کی دھمکی دی ہے۔

بھٹکل سمندر کنارے سے ایک خاتون سمیت دو کی نعشیں برآمد؛ خودکشی کا شبہ

  بھٹکل تعلقہ کے ہاڈین  سمندر کنارےواقع چٹان پر سے دو لوگوں کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں جس کے تعلق سے پولس کو شبہ ہے کہ ان دونوں نے خودکشی کی ہوگی۔ مہلوک میں  ایک خاتون ہے۔  نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔