منگلورو: ضبط شدہ لگژری کار فروخت کرنے کی تحقیقات میں پیش رفت۔ دو پولیس افسران معطل

Source: S.O. News Service | Published on 1st March 2021, 6:17 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو یکم / مارچ (ایس او نیوز) پولیس کے ذریعے ضبط کی گئی لگژری کار مبینہ طور پر پولیس افسران کی طرف سے فروخت کرنے کے معاملے میں سی آئی ڈی تحقیقات آگے بڑھ رہی ہے جس کے نتیجے میں دو پولیس افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔

معطل شدہ پولیس افسران کی شناخت سی سی بی کے سابق سب انسپکٹر کبل راج (فی الحال چکمگلورو میں تعینات) اور اکنامک اینڈ نارکوٹکس آفینس پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر رام کرشنا کے طور پر کی گئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ ملزم پولیس افسران نے دھوکہ دہی معاملے میں  ملوث دہلی سے تعلق رکھنے والے بعض ملزمین کے پاس سے جگوار لگژری کار ضبط کرنے کے بعد قاعدے کے مطابق اس کار کو محکمہ پولیس کے حوالے کرنے کے بجائے کسی اور شخص کو فروخت کردیا۔ سی آئی ڈی کو اب معلوم ہوا ہے کہ نومبر میں فروخت کی گئی کار  کافی دنوں تک  شہر میں دوڑ پھر رہی تھی۔ اس لئے اب  جی پی ایس سسٹم کا سہارا لے کر اس کار کی لوکیشنس معلوم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بعض معتبر ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایک سینئر پولیس آفیسر نے اس کار کو نہ صرف شہر میں گھومنے کے لئے استعمال کیا تھا بلکہ وہ کار اپنے گھر پر بھی لے جایا کرتا تھا۔ اس کے بعد یہ کار ایک دلال کے کمپاونڈ میں پارک کی ہوئی تھی۔ اب سی آئی ڈی کی ٹیم اس دلال سے بھی سے پوچھ تاچھ کرنے والی ہے۔

خیال رہے کہ شہر کے ایک اور تاجر کروناکر بھنڈاری نے بھی پولیس کے پاس شکایت درج کرواتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ 25جون 2019 کو سٹی کرائم برانچ نے کرکٹ سٹہ بازی کے نام پراس کے دفتر پر چھاپہ مار کر 66لاکھ روپے ضبط کیے تھے جو کہ اس نے بینک سے لون کے طور پر حاصل کیے تھے۔ مگر اپنے ریکارڈ میں افسران نے ضبط شدہ رقم کی مقدار صرف 57.74لاکھ روپے دکھائی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...