منگلورو:بیچ سڑک پر لڑ پڑے2پرائیویٹ بس ڈرائیورس۔ کردیا ٹریفک جام 

Source: S.O. News Service | Published on 5th February 2020, 8:50 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو5/فروری (ایس او نیوز) منگلورو اور اڈپی وغیرہ میں پرائیویٹ بسوں کے ڈرائیوروں او رکنڈکٹروں کے درمیان تکرار ایک عام بات ہے، لیکن آج صبح دو پرائیویٹ بس ڈرائیوروں سے بیچ سڑک پر ہی ایک دوسرے پر حملہ کردیا اور اس طرح گتھم گتھا ہوگئے کہ ن کے پیچھے دیگر موٹر گاڑیوں کا جام لگ گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ سینٹ اگنیس کالج بونڈرویل کے سامنے کسی معمولی بات پر تکرار شروع ہوئی اور دونوں ڈرائیور بیچ سڑک پر ہی اپنی بسیں روک کر اترگئے اور ایک دوسرے پر گھونسے برسانے لگے۔ دوسری گاڑیوں کے مسافر اور ڈرائیور لمبا ٹریفک جام لگنے سے پریشان ہوگئے۔ جبکہ دونوں بسوں کے کنڈکٹروں نے محض تماشائی بنے رہنے کو ترجیح دی۔ اس دوران ایک کار کے ڈرائیور نے سڑک پر اتر کر ان دونوں کے درمیان مداخلت کی اور انہیں الگ کرکے اپنی اپنی بسوں میں جانے کے لئے کہا۔ اس طرح ایک طرف ٹریفک جام سے لوگ پریشان ہورہے تھے تو کچھ لوگ اس منظر سے لطف اٹھانے کے لئے ویڈیو کلپ بنانے میں مشغول ہوگئے تھے۔ بیچ سڑک پر مارپیٹ کا یہ منظر سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...