منگلورو: اپارٹمنٹ میں جسم فروشی کا دھندا۔ پولیس نے مارا چھاپہ۔ تین ملزمین گرفتار
منگلورو،4؍اکتوبر (ایس او نیوز) منگلورو پانڈیشور پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ’ویلنشیا‘ اپارٹمنٹ کے ایک فلیٹ میں جسم فروشی کا دھندا چلائے جانے کی مصدقہ اطلاع پر پولیس سب انسپکٹر لوکیش اور ان کی ٹیم نے چھاپہ مارا اور اس فلیٹ سے ایک مرد اور دوخواتین کو گرفتار کرلینے کے علاوہ جسم فروشی کے لئے استعمال ہونے والی دو خواتین کو رہا کرلیا گیا۔
پولیس کے بیان کے مطابق گرفتار کیے گئے مرد کا نام گنیش شیٹی ہے جو جسم فروشی کا کاروبار چلارہا تھا، جبکہ فلیٹ کا مالک حفیظ اور ہریناکشی نامی خاتون اس کاروبار میں حفیظ کی مدد کررہے تھے۔ جسم فروشی کے دھندے میں استعمال ہونے والی رہاکی گئی خواتین بنگلورو سے تعلق رکھتی تھیں۔ویمنس پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔